محفوظ فاصلہ نہ رکھنے پر دبئی میں گاڑیوں کے تصادم میں ایک شخص جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

دبئی میں کئی گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرانے سے حادثے کا شکار ہو گئیں۔ حادثے کے نتیجے میں ایک ڈرائیور جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ رواں سال کے دوران اب تک دبئی میں 538 حادثات ہو چکے ہیں۔

ان پانچ سو اڑتیس حادثات کے نتیجے میں دس افراد جاں بحق اور 367 زخمی ہو چکے ہیں۔ جمعرات کے روز پیش آنے والے تازہ حادثے کی فوری وجہ یہ معلوم ہو سکی ہے کہ گاڑیوں کی ایک ایسی قطار بنی جس میں شامل گاڑیوں کے درمیان ضروری فاصلہ برقرار نہیں رکھا گیا تھا۔

اس لمبی قطار میں دو ٹرک اور چاردوسری گاڑیاں بھی تھیں۔ امارات حادثہ شیخ محمد بن زید روڈ پر پیش آیا ہے۔

ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر میجر جنرل سیف المزروئی کے مطابق ' سڑک پر اس حادثہ سے پہلے ایک معمولی حادثہ ایک بس اور کئی کاروں کے درمیان پیش آیا ۔ مگر اس کی شدت زیادہ نہ تھی۔ پہلا حادثہ اس لیے پیش آیا کہ گاڑیوں کے درمیان ضروری فاصلہ برقرار نہ رہ سکا۔'

ان گاڑیوں کے ڈرائیور حضرات پیچھے سے آنے والے ٹرک کے ساتھ بھی ضروری فاصلہ قائم نہ رکھ سکے۔ جبکہ ٹرک سامنے سے آنے والی لاری سے ٹکرا گیا۔

ان میں سے ایک گاڑی اینٹوں اور سیمنٹ سے لدی ہوئی تھی۔ ان کے ٹکرانے سے سڑک پر رش والی صورت حال پیدا ہو گئی۔ ان کے بقول حادثوں کی بڑی وجہ گاڑیوں کا باہم لمبی قطاریں بنا لینا ہے اور اس دوران محفوظ فاصلے کا اہتمام کو برقرار نہ رکھ سکنا بنتا ہے۔ '

ابتدائی طور پر اس تازہ حادثے کی وجہ بھی یہی نظر آئی ہے۔ کہ ڈرائیور اپنی گاڑی کا لاریوں سے فاصلے پر نہ رکھ سکا اور نتیجہ حادثے کی صورت میں نکلا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں