عراق ، دھماکے میں کم از کم 8 جاں بحق بیس زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایک دھماکے کے نتیجے میں کم ازکم آٹھ جاں بحق اور بیس سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ طبی ذرائع کے مطابق یہ دھماکہ دارالحکومت بغداد کے مشرقی حصے میں اتوار کے روز ہوا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ ایک کیفے اور فٹ بال گراونڈ کے نزدیک کیا گیا ہے.

واضح رہے نو منتخب وزیر اعظم محمد الشیعہ السوڈانی کے پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد بد انی کا پہلا بڑا واقعہ ہے جو ان کے اعتماد کو ووٹ لینے کے 48 گھنٹے کے اندر رونما ہوا ہے۔ تاہم دھماکے کی وجوہات اور تفصیلات ابھی سامنے نہیں آسکی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں