قاہرہ میوزک فیسٹیول میں سعودی نیشنل بینڈ کی شرکت

بین الاقوامی ثقافتی تبادلے کے فروغ اور سعودی میوزیکل کلچر کوعام کرنے کی کوشش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کے نیشنل بینڈ اور کورال نے عرب میوزک فیسٹیول اور کانفرنس میں اپنی شرکت کے دوران پرفارمنگ سے دھوم مچا دی۔ یہ میوزک فیسٹیول اس وقت قاہرہ میں منعقد ہوا جہاں پرفارمنس میں عرب جمہوریہ مصر میں خام حرمین شریفین کے سفیر اسامہ بن احمد نقلی نے خصوصی طورپر شرکت کی۔

انسٹی ٹیوٹ آف عرب میوزک کے محمد عبد الوہاب تھیٹر میں سعودی نیشنل بینڈ اور کورال نے متنوع ملی نغموں، سعودی لوک داستانوں، روایتی اور جدید طرز کے گیتوں کے ساتھ شرکت کی۔ اس میلے میں مجموعی طور پر 16 سعودی سازوں نے شرکت کرکے سامعین سے داد وصول کی۔

اس موقع پر سعودی پریس ایجنسی "ایس پی اے" کو جاری کردہ ایک بیان میں میوزک اتھارٹی کے قائم مقام ’سی ای او‘ اور وفد کے سربراہ سلطان البازعی نے کہا کہ میوزک اتھارٹی کا مقصد فیسٹیول میں اپنی شرکت کے ذریعے بین الاقوامی ثقافتی تبادلے، سعودی موسیقی کی ثقافت کو فروغ دینا اور ممتاز بین الاقوامی ثقافتی فورمز میں موسیقی کے شعبے کی موجودگی کو تیز کرنا ہے۔

البازعی نے کہا کہ عرب میوزک فیسٹیول میں سعودی بینڈ کی یہ پہلی شرکت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ یہ بینڈ زیادہ پرانا نہیں مگر اس نے کئی ایک فورمز پر کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

میوزک اتھارٹی کے نامزد ’سی ای او‘ نے وضاحت کی کہ بینڈ اپنی کارکردگی اور گانےبجانے کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے اگلے دو سالوں میں ایک سخت تربیتی پروگرام کرے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کے تمام فورمز میں سعودی موسیقی کی نمائندگی کی جائے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں