سعودی عرب کی فتح کی خوشی میں شاہ سلمان کی ہدایت پربدھ کو تمام ملازمین اورطلبہ کی چھٹی

مملکت کے سکولوں میں بدھ کو ہونے والے امتحانات اب 07 دسمبر کو ہوں گے: ترجمان سعودی جنرل ایجوکیشن

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیزآل سعود نے قومی فٹ بال ٹیم کی عالمی کپ کے پہلے میچ میں ارجنٹائن کے خلاف شاندار فتح کی خوشی میں بدھ کو تمام ملازمین اورطلبہ کے لیے عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ارجنٹائن کے خلاف قومی ٹیم کی فتح کا جشن منانے کی تجویزپیش کی تھی اورشاہ سلمان نے اس کی منظوری دے دی ہےاورتمام ملازمین اور طلبہ کو چھٹی دینے کی ہدایت کی ہے۔

سعودی فٹ بال ٹیم کی جیت کاجشن منانے کی تعطیل کا اطلاق سرکاری اورنجی دونوں شعبوں کے ملازمین پرہوگا۔نیز تمام تعلیمی مدارج اور سطحوں میں زیرتعلیم طلبہ کوچھٹی ہوگی اور ان کے تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

ملتوی امتحانات کی نئی تاریخ کا اعلان

سعودی جنرل ایجوکیشن کی ترجمان ابستام الشھری کا کہنا ہے کہ شاہی فرمان کے تحت کل بروز بدھ دی جانے والی چھٹی کی وجہ سے ’پہلے سے شیڈول بدھ کے امتحانات ملتوی کر دیے گئے ہیں‘۔

ٹوئٹر پر بیان میں ابستام الشھری نے کہا کہ’ شاہی ہدایت پر بدھ 23 نومبر کو چھٹی ہو گی، اس لیے بدھ کے امتحانات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے’۔

ابتسام الشھری نے کہا کہ ’مقررہ پروگرام کے مطابق بدھ کو ہونے والے امتحانات اب آئندہ بدھ 7 دسمبر کو لیے جائیں گے۔ یہ امتحانات دوسرے تعلیمی سیشن کے پہلے ہفتے میں ہوں گے‘۔

اس سے قبل منگل کو قطر میں جاری فیفا عالمی کپ میں سعودی عرب نے اپنے پہلے میچ میں ارجنٹائن کودوایک سے شکست دے کر اب تک کا سب سے بڑا اپ سیٹ کردیا ہے۔سعودی عرب کے کھلاڑیوں نے اس میچ میں شاندار اور جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا ہے اور فٹ بال کے عرب شائقین کی خوشیوں کو دوبالا کردیا ہے۔

سعودی فارورڈ سالم الدوسری نے دوسرے ہاف کے آغاز میں گول کرکے اپنی ٹیم کودوایک کی برتری دلادی تھی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی تھی۔اس سے چند منٹ قبل صالح الشہری نے ارجنٹائن کے اسٹارلیونل میسی کے پینلٹی پر کیے گئے گول کے جواب میں پہلاگول کرکے میچ ایک ،ایک سے برابر کردیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں