اوپیک پلس کے فیصلے کے ساتھ ہیں ، تبدیلی پر غور نہیں کر رہے: وزیر توانائی امارات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

متحدہ عرب امارات نے اس امرکی تردید کی ہے کہ اوپیک پلس کے معاہدے سے ہٹ کر کوئی فیصلہ کرنے جا رہا ہے۔ یہ بات وزیر اماراتی توانائی وزیر نے گذشتہ روز کہی ہے۔

وزیر توانائی نے کہا ' یہ بات درست نہیں ہے کہ امارات کسی ایسی بات چیت میں شریک ہے جس کا مقصد اوپیک اور اس کے دوسرے ساتھیوں کے فیصلے میں تبدیلی لانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اوپیک پلس کا تیل کی پیداوار میں کمی کا فیصلہ 2023 کے کے اواخر تک کے لیے ہے۔

امارات کے وزیر نے کہا ' ہم آج بھی اوپیک پلس کے اس فیصلے کے ساتھ' کمٹڈ' ہیں جس کا مقصد تیل کی پیداوار اور مارکیٹ کے درمیان توازن رکھنا ہے۔ وزیر توانائی سہیل محمد المزروئی نے کہا ' ہم اوپیک پلس کے اہداف پورے کرنے کے اوپیک پلس کے ساتھ ہیں۔ '

امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل نے پیر کے روز رپورٹ کیا تھا کہ اوپیک کے اگلے اجلاس میں تیل کی پیداوار میں پانچ لاکھ بیرل یومیہ اضافے پر غور کیا جائے گا۔ یہ اجلاس 4 دسمبر کو متوقع ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں