دو الگ الگ دھماکوں میں 15 افراد زخمی، دو کی حالت نازک : اسرائیلی حکام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

اسرائیلی اہلکاروں نے دو الگ الگ بم دھماکوں میں کم از کم 15 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے، دو کی حالت نازک ہے۔

ان دھماکوں کا ہدف یروشلم میں قائم ایک بس سٹیشن کو بنایا گیا تھا۔ اسرائیلی پبلک سکیورٹی کے وزیر نے ان دھماکوں کو حملوں کا نام دیا ہے۔

دھماکوں میں زخمی ہونےو الے 15 افراد کی سرکاری طبی ذرائع نے بھی تصدیق کر دی ہے۔ زخمیوں کو ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ایک دھماکہ یروشلم سٹیشن کے خارجی دروازے کے قریب کیا گیا۔ اس کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہو گئے، جن میں سے دو کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔

دوسرا دھماکہ ایک بس سٹیشن کے نزدیک کو بس کو ہدف بناتے ہوئے کیا گیا۔ یہ دھماکہ بس سے تھوڑے فاصلے پر ہوا۔ اس دوران تین افراد زخمی ہو گئے۔

یہ دھماکے کئی ماہ کی اس کشیدگی کا حصہ ہیں جو مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے کریک ڈاونز کے نتیجے میں جاری ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں