میچ کے دوران زخمی ہونے والے لیجنڈ سعودی فٹ بال یاسر اشہرانی کا قوم کے نام پیغام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کی قومی فٹ بال ٹیم کے کھلاڑی یاسر الشہرانی نے کل منگل کو ارجنٹائن کے خلاف "الاخضر" میچ میں انجری کے بعد مداحوں کو یقین دلایا وہ بہتر ہیں اور جلد ہی کھیل کے میدان میں ہوں گے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز قطر میں ہونےوالے فٹ بال ورلڈ کپ کے میچ میں سعودی عرب کی ٹیم نے اپنی حریف ارجنٹائن کو شکست فاش سے دوچار کر دیا تھا۔ سعودی عرب نے ایک کے مقابلے میں ارجنٹائن کو دو گول سے شکست دی۔

اس موقع پر سعوی عرب کے فٹ بال اسٹار یاسر الشہرانی معمولی زخمی ہوگئے تھے۔

الشہرانی نے ٹوئٹر پر پوسٹ کردہ ایک کلپ کے ذریعے کہا کہ "میں آپ کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ میں ٹھیک ہوں، میری طبیعت اب بہتر ہے۔ انہوں نے قوم کو میچ جیتنے پر مبارکباد پیش کی اور اپنے لیے دعاؤں کا شکریہ ادا کیا"۔

دوسری جانب قومی ٹیم نے اپنے کھلاڑی یاسر الشہرانی کی حالت کے حوالے سے ایک نئی پیش رفت سامنے آئی ہے کہ وہ ارجنٹائن کے خلاف میچ میں شدید چوٹ کا شکار ہو گئے تھے جو کہ گروپ سی کے فریم ورک میں “لوسیل” سٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا۔

بیان میں اشارہ دیا گیا ہے کہ کھلاڑی الشہرانی کو سر، سینے اور پیٹ میں شدید ٹکر کے نتیجے میں چوٹیں آئیں جس کے بعد انیں حمد میڈیکل سٹی منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کی حالت مستحکم ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تمام ضروری طبی معائنے کرائے گئے ہیں اور وہ آنے والے گھنٹوں کے دوران زیر نگرانی رہیں گے۔

سعودی فٹ بال ایسوسی ایشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین یاسر المشعل بھی کھلاڑیوں کے معائنے کے دوران وہاں موجود تھے جہاں انہوں نے اسپتال کے طبی عملے سے ملاقات کی اور کھلاڑی کی حالت کی تفصیلات سنیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں