پاک بحریہ کے جہاز ’’تبوک‘‘ کی فیفا ورلڈکپ کے دوران سمندری تحفظ کیلئے دوحا آمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

پاک بحریہ کا جہاز تبوک فٹ بال عالمی کپ کے دوران قطری حکومت کو سمندری تحفظ میں تعاون فراہم کرنے کیلئے دوحا کی بندرگاہ پر پہنچ گیا ہے۔

قطری بندرگاہ آمد پر پاکستانی سفارتی عملے اور میزبان بحریہ کے اعلی حکام نے بحری جہاز کا استقبال کیا۔

بحری جہاز کے کمانڈنگ افسر نے قطری بحریہ کے اعلی حکام سے ملاقاتوں کے دوران فٹبال عالمی کپ کی میری ٹائم سکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا۔

پاک بحریہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ فیفا عالمی کپ کے اہم موقع پر پاک بحریہ کے جہاز کا سمندری تحفظ میں تعاون پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر اعتماد ظاہر کرتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں