گرین فالکنز کے سٹار فٹبالر الشھرانی کا کامیاب آپریشن، مداحوں کا شکریہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2022 میں ارجنٹائن کے خلاف مملکت کے تاریخی میچ کے دوران شدید زخمی ہونے والے سعودی فٹبالر یاسر الشھرانی کو مزید علاج کے لیے ایئرلفٹ کر کے ریاض پہنچا دیا گیا ہے۔

گرین فالکنز کے ٹوئٹر پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا کہ ’فٹبالر یاسر الشھرانی کو بدھ کی صبح دوحہ کے حمد میڈیکل سٹی سے ریاض کے نیشنل گارڈ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی سرجری کی گئی ہے‘۔

واضح رہے کہ ارجنٹائین کے خلاف میچ کے دوران یاسر الشھرانی سعودی گول کیپر محمد العویس سے ٹکرا گئے تھے جس کے نتیجے میں ان کا جبڑا اور بائیں چہرے کی ہڈیاں ٹوٹ گئی تھی اور اس کے لیے سرجری کی ضرورت تھی۔ یاسر الشھرانی کو میچ ختم ہونے سے چند لمحے قبل سٹریچر کے ذریعے دوحہ کے حماد میڈیکل سٹی کے ایک ہسپتال لے جایا گیا۔

یاسر الشھرانی نے ایک وڈیو پیغام میں اپنے پرستاروں کو اطمینان دلایا ہے کہ ’وہ خطرے سے باہر ہیں پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں‘۔

سٹار سعودی فٹبالر نے کہا کہ ’میں خیریت سے ہوں اللہ تعالی آپ سب کو صحت و عافیت سے رکھے۔ آپ لوگوں کی دعائیں میرے لیے بڑا سرمایہ ہیں‘۔ سعودی عوام کو ارجنٹائن سے فتح مبارک ہو۔ آپ سب اس کامیابی اور خوشی کے بجا طور پر حقدار ہیں‘۔

مقبول خبریں اہم خبریں