زخمی سعودی کھلاڑی یاسر الشہرانی بسترعلالت پرقطر سےریاض منتقل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

قطر میں فٹ بال ورلڈ کپ میں راجنٹائن کے ساتھ مقابلے کے دوران زخمی ہونے والے سعودی عرب کے کھلاڑی یاسر الشہرانی کو خصوصی طیارے پردوحا سے ریاض منتقل کردیا گیا ہے۔

یاسر الشہرانی قطر 2022 ورلڈ کپ میں گروپ سی کے میچز میں ارجنٹائن کے خلاف تاریخی میچ کے دوران گول کیپر محمد العویس کےساتھ ٹکرانے سے شدید زخمی ہوگئے تھے۔

سعودی عرب کی حکومت بالخصوص سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے حکم پر عمل درآمد کرتے ہوئے وزارت دفاع کی ہیلتھ سروسز کے فضائی طبی انخلاء کے طیارے نے زخمی کھلاڑی کو دوحہ سے ریاض پہنچایا۔

وزارت دفاع کے اکاؤنٹ کی طرف سے جمعرات کو ’ٹویٹر‘ کے ذریعے پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں الشہرانی کو بستر پر لیٹے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ان کے ساتھ ایک مربوط طبی ٹیم کو قطر سے مملکت لے جایا جائے گا۔

قومی ٹیم نے منگل کو ایک بیان میں انجری کی تفصیلات بتاتے ہوئے بتایا کہ کھلاڑی الشہرانی کو سر،سینے اور پیٹ میں شدید تصادم کے نتیجے میں چوٹیں آئیں جس کے بعد انہیں حمد میڈیکل سٹی منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کی حالت مستحکم تھی۔ یاسر الشہرانی کو مزید علاج کے لیے سعودی عرب منتقل کردیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں