ایرانی پولیس نے اپنی ٹیم کے ہارنے پرخوشی منانے والے نوجوان کو گولی مار دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

گزشتہ روز قطر میں فٹبال ورلڈ کپ کے میچ میں امریکی ٹیم کے ہاتھوں فٹبال ٹیم کی شکست کی خوشی میں ایران کے متعدد شہروں میں منعقد ہونے والی تقریبات کے بعد سکیورٹی فورسز نےسخت کارروائی کی ہے۔

"مہران سماک" کے خاندان کے قریبی ذرائع نے تصدیق کی کہ 27 سالہ نوجوان کو کل ملک کے شمال میں واقع انزالی میں سر میں سیدھی گولی لگنے سے ہلاک کیا گیا۔

ایرانی نوجوان مہران سماک
ایرانی نوجوان مہران سماک

ایران انٹرنیشنل چینل کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے گولی اس وقت چلائی جب سماک اپنی منگیتر کے ساتھ ٹیم کے ہارنے پر خوشی مناتے ہوئے کار کا ہارن بجا رہا تھا۔

یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب بہت سے ایرانیوں نے کل خاص طور پر کرد علاقوں میں ٹیم کی شکست پر تالیاں بجائیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں