دنیا بھر کے فلسفیوں اور دانشوروں کا سعودی عرب میں تین روزہ اجتماع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

"علم و تحقیق، خلاء، وقت اور انسانیت" کے سلوگن کے تحت سعودی عرب میں ادب، اشاعت اور ترجمہ اتھارٹی "ریاض انٹرنیشنل فلسفہ کانفرنس 2022" کا انعقاد کر رہی ہے۔ یہ کانفرنس آج جمعرات سے شروع ہو گئی ہے جو 3 دن تک جاری رہے گی۔

شاہ فہد نیشنل لائبریری کے ہال میں منعقدہ اس کانفرنس میں فلسفیوں، اسکالرز، مورخین اور دنیا بھر سے آئے علما کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔ کانفرنس میں ہمارے موجودہ دور میں علم و تحقیق کے بارے میں مقالہ جات پر بحث کرنے اورمستقبل کے مفروضے تیار کرنےپر بحث کی جائے گی۔

کانفرنس کا مقصد فلسفہ کی سائنس میں ہونے والی پیش رفت اور اس کے جدید اطلاقات پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ایک سالانہ مکالمے کی جگہ بنانا، تمام سماجی گروہوں سمیت کثیر جہتی فلسفیانہ مواد اور افق کی دستیابی کو سپورٹ کرنا اور دنیا بھر میں فلسفے کے میدان میں سرگرم اداروں کے درمیان تعاون کے پل بناتے ہوئے اس شعبے میں سائنسی اور علمی تحقیق کو آگے بڑھانا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں