رونالڈو کا النصر فٹبال کلب کے207 ملین ڈالر سالانہ کا معاہدہ طے پا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
4 منٹس read

مایہ ناز فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب کے سب سے بڑے النصر فٹ بال کلب کے ساتھ 207 ملین ڈالر سالانہ کا معاہدہ قبول کر لیا ہے۔ رونالڈو کے النصر فٹ بال کلب کے اس معاہدے کی مدت اڑھائی سال ہو گی۔

ورلڈ کلب میں سعودی فٹ بال ٹیم کی غیر معمولی کارکردگی سامنے آنے کے بعد دنیا کے مایہ ناز فٹ بالر کے ساتھ کیا جانے والا یہ معاہدہ سعودیہ میں فٹ بال کے فروغ اور آئندہ کے لیے اس میدان میں سعودی کھلاڑیوں کی تیاری کا پتا دیتا ہے۔

سعودی عرب کا النصر فٹ بال کلب مملکت کا بہترین اور نمایاں ترین کارکردگی کی شہرت کا حامل کلب ہے۔ النصر نے حال میں سعودی فٹبال چمپئین شپ جیت کر اپنی ٹیم کی مہارت اور مضبوطی کا لوہا منوایا ہے۔ النصر فٹ بال کلب سعودی عرب میں 9 مرتبہ کامیابی اور برتری کا تاج پہن چکا ہے۔

2020 اور 2021 میں النصر فٹ بال کلب نے سعودی سپر کپ بھی جیتا ہے۔ ان دنوں فرانسیسی فٹبال روڈی گاریشیا الناصر فٹ بال کلب کو دیکھ رہے ہیں۔ لیکن اس نئے اڑھائی سالہ معاہدے کے بعد الناصر کے کھلاڑیوں کو رونالڈو کی رہنمائی اور تربیت میسر رہے گی۔

37 سالہ رونالڈو کا یہ معاہدہ ان کے چالیس سال کی عمر کو پہنچنے تک جاری رہے گا۔ انہوں نے ماہ نومبر کے شروع میں مانچسٹر یونائیٹڈ کو خیر باد کہہ دیا تھا۔ مانچسٹر یونائیٹڈ سے راستے کی یہ علیحدگی خوشگوار نہیں ہوئی تھی۔

انہوں نے اس امر کا اظہار 90 منٹ پر محیط ایک دھماکہ خیز انٹرویو میں پیرس مورگن کے ساتھ کیا کہ ان کے ساتھ کلب کی طرف سے دھوکہ کیا گیا۔ رونالڈو نے اس موقع پر نوجوان کھلاڑیوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ اسی انٹرویو میں انہوں نے الناصر فٹ بال کلب سعودیہ کے ساتھ اپنے معاہدے کی خبر دی ہے۔

گذشتہ ہفتے ' سی بی ایس سپورٹس ' نے خبر دی تھی کہ النصر کلب رونالڈو کو اچھی پیش کرش کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ تاکہ پانچ ورلڈ کپ کھیلتے ہوئے دنیا کا پہلے نمبر کا کھلاڑی قرار پانے والے رونالڈو کی خدمات جاری ورلڈ کپ کے بعد اپنے کھلاڑیوں کی تربیت کے لیے حاصل کر سکے۔

بتایا گیا النصر کی طرف سے رونالڈ کے ساتھ بات چیت موسم گرما میں شروع ہو گئی تھی ، تاہم رونالڈو کے جواب کا انتظار ہے۔ کہ وہ کب ہاں کرتے ہیں۔ اس سے پہلے رونالڈو نے کھلے عام کسی پلیٹ فارم سے یہ اظہار نہیں کیا تھا کہ وہ النصر کی پیش کش قبول کرنے جارہے ہیں۔

اب جبکہ جاری ورلڈ کپ میں سعودی فٹ بال ٹیم کی کارکردگی نے ہر کسی کو سعودی ٹیم کی طرف متوجہ کر دیا ہے تو رونالڈو کے ساتھ النصر فٹبال کلب کے معاہدے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں جو سعودیہ میں فٹ بال کے روشن مستقبل کی طرف اشارہ ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں