اسرائیلی شیف دبئی میں ریستوران کھولنے کی تیاری میں،مل کر کھانے سے قریب آئیں گے: شانی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیل کے مایہ ناز شیف نے دوسرے ملکوں کے کامیاب ریستورانوں کے تجربے کے بعد دبئی میں ڈیرے اور ڈورے ڈالنے کے لیے تیاری کر رہے ہیں۔ وہ ابراہم معاہدے سے دوطرفہ تعلقات میں پیش رفت کے بعد اپنے کھانوں کو پل کے طور پر آگے بڑھانے کی تیاری میں ہیں۔

اسرائیلی شانی کا کہنا ہے کہ کھانا تعلقات کو آگے بڑھانے میں انتہائی اہم کردار رکھتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں ' آو ہمارے ساتھ بیٹھو تاکہ ہم ایک دوسرے کو سمجھ سکیں۔'

شانی جو کہ لندن ، نیو یارک اور سنگا پور میں تو اپنے ریستورانی زنجیر کے ریستوران کامیابی سے چلالیے ہیں۔ لیکن اب ان کے لیے بڑا چیلنج اپنے خطے میں اپنے ریستوران کا کھولنا ہے۔

دبئی میں ابراہم معہادے کے تحت پیش رفت کے بعد حلال گوشت استعمال کرنے والے ریستوران کھل رہے ہیں۔ اس سال کے دوران 146000 اسرائیلی دبئی کا وزٹ کر چکے ہیں۔

اس کا مطلب ہے کہ اسرائیلی سیاحوں اور دوسرے آنے والوں کے لیے حلال گوشت کے ریستورانوں کی طلب بڑھ جائے گی۔ لیکن شانی کے لیے ان اسرائیلی گاہکوں کو ' انٹرٹین ' کرنے کے علاوہ یہاں کی مقامی آبادی کو بھی اپنے ریوستوران کی طرف لانا ہے، تاکہ دو طرفہ قربت میں اضافہ ہو سکے۔ شانی کے مطابق کھانا باہم جوڑنے کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ اس کے علاوہ کوئی اچھا پل نہیں ہو سکتا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں