اسرائیلی فوج کی غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ٹھکانوں پر بمباری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیل نے ہفتے کی شام غزہ سے چند راکٹ فائر کیے جانے کے جواب میں غزہ کی پٹی میں فلسطینی دھڑوں سے تعلق رکھنے والے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے۔ فلسطینیوں کی طرف سے داغے گئے راکٹوں میں سے بعض غزہ کے اطراف میں کھلے علاقے میں گرے۔

العربیہ اور الحدث ٹی وی کے نامہ نگاروں نے اطلاع دی ہے کہ ایک راکٹ نہال عوز بستی کے قریب گرا جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

دوسری طرف اسرائیلی فوج کے ترجمان نے تصدیق کی کہ "شمالی غزہ کی پٹی کے کھلے علاقوں میں وارننگ دی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ "کوئی انٹرسیپٹر میزائل لانچ نہیں کیا گیا۔ فوجی ترجمان کا کہنا تھا کہ راکٹ حملوں کے بعد شمالی غزہ میں معمولات زندگی متاثر نہیں ہوئے۔

درایں اثنا اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ جنوبی اسرائیل میں نہال عوز بستی کے قریب سائرن کی آوازیں سنی گئیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں