معذور افراد کیلئےحج میں خصوصی سہولیات، سعودیہ کا لگاتار تیسرے سال پروگرام کا آغاز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

لگاتار تیسرے سال سعودی وزارت حج و عمرہ نے معذور افراد اور یتیموں کے حج کے لیے قومی اقدام کا آغاز کردیا۔ اس سہولت کے تحت یہ افراد آرام اور سکون کے ساتھ مناسک حج ادا کر سکیں گے۔

یہ اقدام معذور افراد کے عالمی دن کے ایک حصے کے طور پر شروع کیا گیا۔ اس اقدام کا مقصد سعودی وژن 2030 کے مطابق معذوروں اور یتیم افراد کو آسانی سے حج کرنے کے قابل بنانا ہے۔

سعودی وزارت حج و عمرہ نے خدمت ایجنسیوں کے ساتھ مل کر معذور افراد کیلئے مناسک ادا کرنے کے مقامات مخصوص کرنے اور جمرات کی رمی کرنے کے لیے خصوصی راستے مختص کیے ہیں۔ اس پروگرام کے تحت مفتی اور رضاکاروں کو چوبیس گھنٹے خدمت کرنے کے لیے فراہم کیا جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں