"اسود" فالکن نے کنگ عبدالعزیز فیسٹیول میں تمام ریکارڈ توڑ ڈالے

جیر کیٹیگری کے چوتھے راؤنڈ میں ’’ اسود‘‘ نے 16.549 سیکنڈ کا لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

فالکنر برغش بن محمد المنصوری نے کنگ عبدالعزیز فالکن فیسٹیول 2022 کے دوران تمام ریکارڈ توڑ ڈالے، چھ دن قبل اس کے آغاز سے لے کر اس کے موجودہ سیشن تک، جیر کیٹیگری کے چوتھے راؤنڈ میں اپنے "اسود " فالکن کے ساتھ 16.549 سیکنڈ میں 400 میٹر کے ملواح مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ انہیں کے دوسرے فالکن ’’قرناس‘‘ نے بھی تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔ فالکنر محمد بن عبداللہ الدوسری دوسرے نمبر پر آئے۔ یہ مقابلہ ہفتہ کے روز سعودی فالکنز کلب کےہیڈ کوارٹرز ملہم میں منعقد ہوئے۔

سعودی فالکن کلب کے زیر اہتمام فیسٹیول کے چھٹے دن منعقد کیے گئے چار راؤنڈز میں 83 سعودی پیشہ ور فالکنرز کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ کیونکہ 800 ملی سیکنڈ سے بھی کم وقت نے پہلے ہاف میں سات کوالیفائیڈ فالکنرز کے درمیان مضبوط مقابلے کی بنیاد رکھ دی۔

جیر شاہین فرخ کی کیٹیگری میں ارمیزان بن عبداللہ الدوسری اپنے فالکن ’’مقدام‘‘ کے ساتھ 17.249 سیکنڈ کے وقت کے ساتھ جیت گئے، اس کے بعد عبدالہادی بن عبداللہ المطیری نے ایک سیکنڈ کے 30 ہزارویں حصے سے بھی کم فرق کے ساتھ دوسرا نمبر حاصل کیا اور حمید بن محمد المنصوری تیسرے نمبر پر رہے۔

دوسرے ہاف میں جیر شاہین قرناس الصقار کیٹیگری میں مسفر بن عبداللہ الدوسری نے "کفو" فالکن کے ساتھ 17.006 سیکنڈ کے ساتھ کامیابی حاصل کر لی۔ عبدالہادی بن عبداللہ المطیری دوسرے نمبر پر رہے۔ پہلی اور دوسری پوزیشن میں ایک سیکنڈ کے ہزارویں حصے کے دو حصوں کا فرق رہا۔ تیسرے نمبر پر فہد بن برغش المنصوری آئے۔

فالکنر برغش بن محمد المنصوری
فالکنر برغش بن محمد المنصوری

اس راؤنڈ میں سات اہل فالکنرز کے درمیان وقت کا فرق ایک سیکنڈ کے ہزارویں حصے کے 60 حصوں سے بھی کم تھا۔

فالکنر حمید بن محمد المنصوری نے جیر کیٹیگری کے تیسرے راؤنڈ میں غلبہ حاصل کر لیا، اس کے بعد فرخ کا نمبر آیا۔ ان کے فالکنز ’’بطل‘‘ اور ’’مخلف‘‘نے بالترتیب 16.945 اور 17.110 سیکنڈ کے وقت میں فاصلہ طے کیا۔ امین بن عبد اللہ الملاح تیسرے نمبر پر رہے۔ اس راؤنڈ میں کوالیفائی کرنے والے سات فالکنرز کے درمیان وقت کا فرق ایک سیکنڈ کے ہزارویں حصے کے 970 حصوں سے بھی کم تھا۔

ہفتہ کو چوتھے راؤنڈ میں برغش بن محمد المنصوری نے نہ صرف مقابلہ جیت لیا بلکہ اپنے دوسرے فالکن کے ذریعے تیسرا نمبر بھی حاصل کرلیا۔ محمد بن عبداللہ الدوسری دوسرے نمبر پر آئے۔ اس راؤنڈ میں سات فالکنرز کے درمیان وقت کا فرق ایک سیکنڈ کے ہزارویں حصے کے 450 حصوں سے بھی کم تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں