"ھیا" کارڈ کے ذریعہ قطر جانے کے خواہاں افراد کیلئے اسے ایکٹویٹ کرانا ضروری

میچ ٹکٹ خریدنا لازم نہیں، شائقین کو رہائش کی جگہ کی تصدیق اور داخلہ فیس ادا کرنا ہوگی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی بارڈر گارڈ نے ہفتہ کو وضاحت کی ہے کہ قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے میچ کی ٹکٹ خریدے بغیر بھی ’’ھیا‘‘ کارڈ سے سفر کرنا ممکن ہے تاہم اس کیلئےانہیں ’’ھیا‘‘ کارڈ کو ایکٹیویٹ کرنا ہوگا۔

قطر نے اعلان کیا ہےکہ ’’ھیا‘‘ کارڈ کے ایک نئے فیچر کے اطلاق کے ذریعے دنیا بھر سے شائقین کو 2 دسمبر سے شروع ہونے والے ورلڈ کپ کے ماحول سے لطف اندوز ہونے کے لیے ٹورنامنٹ کے میچوں کا ٹکٹ خریدےبغیر بھی ملک میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔

شائقین کو صرف رہائش کی جگہ کی تصدیق کرنا ہوگی اور میچ کے ٹکٹ خریدنے کی ضرورت کے بغیر 500 قطری ریال کی داخلہ فیس ادا کرنی ہوگی۔ 12 سال اور اس سے کم عمر کے بچے فیس سے مستثنیٰ ہیں۔ کارڈ جاری ہونے کے بعد ٹکٹ خریدےگئے تو داخلہ فیس واپس نہیں کی جائے گی۔ 2 دسمبر کے بعد میچ ٹکٹ ہولڈرز کو انٹری فیس ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی اور جن شائقین نے انٹری فیس ادا کی ہے اور بعد میں ٹکٹ خریدے ہیں وہ ریفنڈ وصول نہیں کر سکیں گے۔

شائقین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنا ’’ھیا‘‘ کارڈ کا عمل مکمل کرنے سے پہلے سفر نہ کریں کیونکہ انہیں قطر داخلے کی اجازت کے بغیر پروازوں میں سوار ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں