سعودی عرب میں فلموں کو سپورٹ کرنے والے ’’ضوء‘‘ پروگرام کا دوسرا دور شروع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی فلم اتھارٹی نے بحیرہ احمر انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں فلموں کو سپورٹ کرنے کے لیے’’ضوء‘‘ کے اپ ڈیٹ شدہ دوسرے ورژن کے اجرا کا اعلان کردیا۔ ایک نئے انداز کے مطابق مملکت میں فلم پروڈکشن کمپنیوں اور اداروں کو ناقابل واپسی نقد امداد فراہم کرکے پیشہ ور سعودی فلم سازوں کی مدد کی جائے گی۔

اتھارٹی اتوار 11 دسمبر سے شروع ہونے والے پروگرام میں شرکت کے لیے پورے سال درخواستیں وصول کرے گی۔ یہ درخواستیں چار ٹائم پیریڈز کے مطابق وصول کی جائیں گی۔ پہلی مدت 31جنوری 2023 تک رہے گی، دوسری مدت یکم فروری تا 31 اپریل ، تیسری مدت یکم مئی سے 31 جولائی تک اور چوتھی مدت یکم اگست سے 31 اکتوبر 2023 تک ہوگی۔

فلموں کو سپورٹ کرنے کے لئے دو ٹریک اختیار کئے جائیں گے، پہلی کیٹگری میں ایسی فیچر فلمیں ہونگی جن کا کم سے کم دورانیہ 40 منٹ ہے۔ دوسری کیٹگری میں زیادہ سے زیادہ 40 منٹ دورانیہ کی مختصر فلموں کو شامل کیا گیا ہے۔

فلم انڈسٹری کی کارکردگی میں اضافہ

’’ضوء‘‘ پروگرام فلم پروڈکشن میں مہارت رکھنے والی سعودی کمپنیوں اور اداروں پر توجہ مرکوز رکھتا ہے۔ سعودی شراکت داروں کے ساتھ غیر ملکی پروڈکشن ایجنسیوں کے علاوہ یہ پروگرام مملکت میں فلم انڈسٹری کی کارکردگی کو بڑھانے کا اہم وسیلہ ہے۔

فلم اتھارٹی "لائٹ ٹو سپورٹ فلمز" کی نئی سمت کے ذریعے مملکت میں تخلیقی مواد کے نظام کو مضبوط کرنا چاہتی۔ فلم سازوں اور پروڈکشن کمپنیوں کو فیچر فلمیں اور مختصر فلمیں تیار کرنے کی حوصلہ افزائی کرکے اور مقامی فلموں کو نقد امداد فراہم کرکے انہیں بین الاقوامی سطح کے ساتھ ہم آہنگ رکھنا چاہتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں