مغربی کنارا: مہاجر کیمپ میں اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپ، ایک فلسطینی شہید، 6 زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

فلسطینی خبر رساں اور اطلاعاتی ایجنسی نے آج پیر کو اطلاع دی ہے کہ مغربی کنارے میں بیت لحم کے جنوب میں واقع دھیشہ پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں ایک نوجوان ہلاک اور 6 دیگر زخمی ہو گئے۔

خبر ایجنسی نے نامعلوم سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیلی فورس نے ایک مہاجر کیمپ پر دھاوا بولا اور کئی گھروں پر چھاپہ مارا۔ صہیونی فورس نے ہلاک ہونے والے شخص کے بھائی سمیت 4 افراد کو گرفتار کر لیا۔

ذرائع نے بتایا کہ جھڑپ شروع ہونے کے بعد اسرائیلی فوج نے براہ راست گولیاں، آنسو گیس اور صوتی بم برسائے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں