دنیا بھر سے 650 فنکار سعودی ’’طویق مجسمہ فیسٹیول‘‘ میں شرکت کے خواہاں

5 سے 10 فروری تک فیسٹول میں ایک نمائش میں تمام مجسمے دکھائے جائیں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

"طویق مجسمہ" پراجیکٹ میں سعودی عرب اور 61 ممالک سے 650 سے زائد فنکاروں کی شرکت کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ فنون اور مجسمہ سازی کے شعبوں کے ماہرین کی ایک آزاد کمیٹی فنکاروں اور مجسمہ سازوں کی درخواستوں کا جائزہ لے رہی ہے، کمیٹی درخواستوں کا جائزہ لے گی اور فنکارانہ تشخیص کے بعد شرکا کی حتمی فہرست مرتب کرے گی۔

"ریاض آرٹ" پروجیکٹ نے "ہم آہنگی کی حد تک" کے نعرے کے تحت 8 فروری سے 10 فروری تک "طویق مجسمہ 2023" کے قیام کا اعلان کیا۔

فورم میں شرکت کرنے والے فنکار 8 جنوری سے شروع ہونے والے دورات الریاض میں اپنے مجسمے عوام کے سامنے رکھیں گے ۔ تمام مجسمے 5 سے 10 فروری تک ہونے والی نمائش میں رکھے جائیں گے اور ان مجسموں کو ریاض کے عوامی مقامات پر چوکوں میں مستقل طور پر دیکھا جائے گا۔

فورم کے اندر 65 سے زیادہ سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی۔ ان سرگرمیوں میں فن تعمیر، مجسمہ سازی، آرٹ اور ڈیزائن کے عناصر سے متعلق انٹرایکٹو ورکشاپس اور پینل مباحثے رکھے گئے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ریاض آرٹ کا مقصد ریاض شہر میں ایک ہزار سے زیادہ عوامی فن پاروں کو شائع کرنا ہے۔ اس سے شہر کے ثقافتی اور فنکارانہ منظر کو مزید تقویت ملے گی۔ "طویق مجسمہ 2023" ان پروگراموں میں سے ایک ہے جن کا آغاز ریاض میں شاہ سلمان نے 19 مارچ 2019 کو کیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں