"جدہ کوف" بحیرہ احمر کے کنارے ایک نیا تفریحی اور سیاحتی مقام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

کل سوموار کے روز سعودی عرب کی ازدھار رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ کمپنی نے نئے سیاحتی مقام "جدہ کوف" کا اعلان کیا جس میں جدہ واٹر فرنٹ پر مخصوص تفریحی مقامات، ایک سینما اور مختلف ریستوران کے علاوہ بین الاقوامی کمپنیوں کے ڈیزائن کردہ 100 سے زیادہ منفرد برانڈز اور فوارے شامل ہیں۔ منصوبے کے رقبے کا تخمینہ 137,000 مربع میٹر سے زیادہ ہے جس میں سے 70,000 مربع میٹر لیز پر ہے۔

اس موقعے پر ازدہار کے سی ای او عبدالمحسن بن فواز الحکیر نے کہا کہ "ہم مملکت میں سیاحت کو سپورٹ کرنے اور اسے فعال کرنے کے لیے جدہ کوو پراجیکٹ کے ایک جدید وژن کے ساتھ چل رہے ہیں۔ ہم اس حقیقت کو اجاگر کرتے ہیں کہ یہ پراجیکٹ ایک عصری ماڈل ہے کیونکہ یہ ایک لگژری مقام پر ہے جہاں سیاحوں کی خواہشات کے مطابق سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ اس کے ذریعےہم جدہ کے رہائشیوں اور سیاحوں کی امنگوں کو پورا کرنا چاہتے ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "ہم جدہ کوف پراجیکٹ کو جدہ گورنریٹ کے لیے ایک سیاحتی مقام بنانے کے منتظر ہیں خاص طور پر چونکہ اس پروجیکٹ میں بحیرہ احمر کے ساتھ شاندار موسیقی اور لائٹ شوز کے ساتھ ایک پانی کی جھیل شامل ہے۔ سنیما اور شاپنگ کمپلیکس کی موجودگی کے علاوہ جھیل پر بہت سی تفریحی سرگرمیاں اور تقریبات ہوں گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں