کویت میں دو کار ڈرائیوروں کی ریس کا المناک انجام: واقعے کی ویڈیو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

کویتی اخبار المجلس کی ویب سائٹ کی طرف سے شائع ہونے والی ایک ویڈیو میں جیپ رینگلر اور ٹویوٹا لینڈ کروزر کے درمیان ہونے والی ریس کی ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے جس کا انجام ایک خوفناک خادثے کی شکل میں سامنے آیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو کاریں ریس لگانے کے بعد آپس میں ٹکراگئیں جس کے نتیجے میں ایک ڈرائیور کی موت واقع ہوگئی۔

ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے منگل کو اخبار نے لکھا کہ حکام "رینگلر کے ڈرائیور کی تلاش کر رہے ہیں جو صبیہ روڈ پر لینڈ کروزر کے ڈرائیور خلف عید العبیوی کی موت کا سبب بنا۔"

اس مہلک حادثے کے فوراً بعد کویتی وزارت داخلہ نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ "پبلک سکیورٹی سیکٹر ایک گاڑی کے ڈرائیور کو پکڑنے میں کامیاب ہو گیا جو ایک ویڈیو کلپ میں نظر آتا ہے۔ اس نے جان بوجھ کر دوسری گاڑی سے ٹکرائی جس سے اس کے ڈرائیور کی موت واقع ہوئی۔ اسے ضروری اقدامات کرنے کے لیے مجاز اتھارٹی کے حوالے کردیا گیا ہے۔

اخبار نے بدھ کے روز ٹویٹر پر ایک ویڈیو شائع کی جس میں دکھایا گیا کہ حکام رینگلر کے ڈرائیور کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ انہوں نے کہا "مجرم کو حولی ڈائریکٹوریٹ کے سکیورٹی اہلکاروں نے الشہداء کے علاقے میں گرفتار کیا تھا۔"

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں