ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی بہن نے آمرانہ خلافت کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا

میرا بھائی ایرانی عوام کی آواز نہیں سنتا، خامنہ ای کے ایجنٹوں کی آواز کو عوامی آواز کہنا غلط ہے: بدری خامنہ ای

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی بہن بدری حسینی خامنہ ای نے اپنے بھائی کے اعمال سے برأت کا اعلان کردیا اور ان کی ’’فسطائی خلافت‘‘ کو تسلیم کرنے بھی انکار کردیا ہے۔

بدری خامنہ ای نے فارسی اور انگریزی زبان میں ایک کھلا خط بھیجا ہے جسے ان کے بیٹے محمد مراد خانی طہرانی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔

بدری خامنہ ای نے منگل کو شائع اپنے خط میں لکھا ہے کہ گزشتہ چار دہائیوں میں بڑی تعداد میں ماؤں کو سوگوار ہونا پڑا ہے۔ لہذا میں سمجھتی ہوں کہ میرے لئے اپنے بھائی سے برأت کا اعلان کرکے ان ماؤں کے ساتھ کھڑا ہونا مناسب ہے۔ انہوں نے خمینی سے لیکر خامنہ ای تک کے ادوار کے جرائم کے باعث اپنی اولاد کی جدائی کے باعث غمزدہ ماؤں سے اظہار ہمدردی کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سوگ میں رہنے والی تمام ایرانی ماؤں کی طرح مجھے بھی اپنی بیٹی کو مجھ سے دور جانے کا غم پوری شدت کے ساتھ محسوس ہوتا ہے۔

یاد رہے کہ علی خامنہ ای کی بہن کی بیٹی فریدہ مراد خانی تحریر کو ایک ہفتہ قبل اس وقت گرفتار کر لیا گیا تھا جب وہ تہران میں پراسیکیوٹر کے دفتر کے ذریعہ اپنے سمن کے جواب میں پراسیکیوٹر کے دفتر گئی تھی ۔ اس سے قبل فریدہ نے ایک ویڈیو شائع کی تھی جس میں انہوں نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اس کے ماموں خامنہ ای کی سربراہی میں ایرانی حکومت کے ساتھ تعلقات کو ختم کردے۔

بدری خامنہ ای نے اپنے پیغام میں لکھا کہ "میرا بھائی ایرانی عوام کی آواز نہیں سنتا ہے ، یہ بات غلط ہے کہ اس کے اجرت پر رکھے گئے فوجیوں اور ایجنٹوں کی آواز ایرانی عوام کی آواز ہے۔

بدری کا شوہر بھی اپنی وفات تک ایرانی حکومت کا مخالف تھا

اپنے شوہر علی طہرانی کی جانب سے علی خامنہ ای کی مخالفت اور اپنی بیٹی کی سرگرمیوں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بدری نے کہا برسوں قبل میں انسانی فریضہ کے تحت لوگوں کی آوازیں اپنے بھائی علی خامنہ ای کے کانوں تک پہنچاتی تھی تاہم جب میں نے دیکھا کہ میرا بھائی ان آوازوں پر کان نہیں دھرتا اور وہ خمینی کے دور کے لوگوں کو دبانے اور ان کو قتل کرنے کا طریقہ کار جاری رکھے ہوئے ہے تو میں نے اس سے تعلقات ختم کرلئے۔

بدری نے مزید کہا کہ خمینی اور علی خامینی نے ایران اور ایرانیوں کو صرف درد، تکلیف اور جبر دیا ہے۔ مجھے امید ہے کہ لوگوں کو فتح ملے گی اور ایران میں ظلم و بربریت کرنے والے حکمرانوں کا تختہ الٹ جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں