ایرانی پریس ٹی وی کی نشریات بند کرنےکی تیاری،یورپی سیٹلائٹ آپریٹرکی براڈکاسٹرزکوہدایت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

یورپی سیٹلائٹ آپریٹر یوٹیل سیٹ نے کہا ہے کہ وہ براڈ کاسٹرز سے کہے گا کہ ایرانی انگریزی ٹی وی چینل ' پریس ٹی وی ' پر جبری اعترافات دکھانے کے بعد اس کی نشریات کو دکھانا بند کر دیں۔

ایرانی پریس ٹی وی نے ٹویٹر کے ذریعے بدھ کے روز خبریں نشر کیں۔ جبکہ فرانس میں موجود یورپی سیٹلائٹ آپریٹر ' یو ٹیل سیٹ' نے بھی اس امر کی تصیق کی ہے۔

یہ ان پابندیوں کا حصہ ہے جو یورپی یونین نے حال ہی میں ایران کے 29 ٹی وی چینلز پرعاید کی ہیں۔ ان ٹی وی چینلز پر لوگوں کے ہنگاموں میں کردار کے حوالے سے اعترافی بیانات دکھائے جا رہے تھے۔

واضح رہے ایران شروع سے الزام لگاتا آیا ہے کہ اس کے غیر ملکی دشمنوں کا مظاہروں کے پیچھے کردارہے۔ اس سلسلے میں ایران نے متعد یورپی شہریوں کو گرفتار بھی کر رکھا ہے۔ اب ایران نے زیر حراست افراد کے اعترافی بیانات دکھانا شروع کر دیے ہیں۔

اس لیے یوٹیل سیٹ نے اپنے شراکت دار 'براڈ کاسٹرز ' سے رابطہ کیا گیا ہے کہ جتنا جلد ممکن ہو ایرانی نشریات کو روکا جائے۔

ایران ان دنوں ملک کے اندر بد ترین احتجاجی مظاہروں کا سامنا کر رہا ہے۔ یہ مظاہرے مہسا امینی کی پولیس کی حراست میں ہلاکت کے بعد سولہ ستمبر سے جاری ہیں۔ جبکہ بیرونی دنیا سے ایران کو پابندیوں کا مسلسل سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں