سعودی عرب میں ایک خاندان کے 4 افراد پانی کے ٹینک میں ڈوب کر جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب میں ایک خاندان کے چار افراد پانی کے ٹینک میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

غم اور تکلیف سے بھرے الفاظ میں خاندان کے فرد عبد اللہ ہادی عسیر نے بتایا کہ واقعہ محایل کے ایک گاؤں میں پیش آیا۔

متاثرہ خاندان کے فرد عبد اللہ نے بتایا کہ خاندان کا ہر فرد دوسرے سے محبت میں اس کو بچانے کی کوشش کر رہا تھا اور خود بھی ڈوب کراپنی جان گنواتا جارہا تھا۔

عبد اللہ نے کہا کہ محایل میں ابو سکینہ بحر کے وسط میں الخوشاش گاؤں میں شدید بارش ہوئی ، پانی زیر تعمیر ٹینک میں جمع ہوگیا، یہ ٹینک 15 میٹر لمبا، 6 میٹر چوڑا اور 6 میٹر گہرا تھا۔ پانی کی سطح تقریبا ایک میٹرتک ہوگئی۔ ٹینک سے دھواں اٹھا تو اس کا 15سالہ بھائی علی دھویں کی وجہ جاننے کیلئے ٹینک میں چلا گیا۔ دھویں کی وجہ سے دم گھٹنے سے وہ باہر آنے سے قاصرہوگیا۔ اس کے والد 55سالہ حسن بن ہادی نے اس کو بچانے کی کوشش کی تو ان کا بھی دم گھٹ گیا۔ چچا زاد 17 سال کے حماد اور پھر اس کا بھائی ہادی بھی ٹینک میں اترگئے۔ اس کے بعد 70 سال کے چچا علی ہادی بھی انہیں بچانے کیلئے اتر گئے۔ ان میں سے کوئی بھی نکل نہ سکا۔

اسی تناظر میں بچوں نے پڑوسیوں کو پریشانی کی کال جاری کرنے کی کوشش کی ہمسایوں نے شہری دفاع کو آگاہ کیا۔ انہیں نکالا گیا تو سوائے کزن ہادی کے سب فوت ہوچکے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں