پراپرٹی مہنگی ہو گئی، دبئی کے رہائشی اپنے اخراجات کم کریں آمدنی بڑھائیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
4 منٹس read

دبئی میں ان دنوں جائیدادوں کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔ لیکن سمجھداری سے کام لیتے ہوئے وہ اپنے بجٹ کے مطابق جائیداد خریدنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔ ایک بڑی وجہ دبئی میں دنیا کے بعض دوسرے بڑے شہروں کے مقابلے میں اب بھی پراپرٹی کی قیمتیں معقولیت کے درجے میں ہیں۔

جیسا کہ ' العربیہ' نے اسی ہفتے یہ رپورٹ کیا تھا کہ متحدہ عرب امارات میں پراپرٹیز کی قیمتوں میں اضافے کے بعد بڑھنے والے کرایوں سے بچنے کے لیے ابھی سے تیاری پکڑ لیں۔

دبئی میں پراپرٹی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ یہاں کی معاشی ترقی ہے۔ایک طرف جب پوری دنیا میں کووڈ کی وجہ سے معاشی خرابی تھی اور خوف کی فضا تھی، دبئی محفوظ گوشے کے طور پر آگے بڑھ رہا تھا۔

کووڈ19 کے بعد بھی دبئی اور امارات کی معیشت 2022 میں مزید تیزی سے اوپر آئی ہے۔ اس ماحول میں بہت سے رہائشیوں کو بڑھتے ہوئے کرایوں اور رکی ہوئی آمدنیوں کی وجہ سے مسئلہ درپیش آرہا ہے۔

اس کے پیش نظر ابیکس فنانشل کنسلٹنٹ ایل ایل سی کے پارٹنر روپرٹ جے کونر روپیہ بچانے کے لیے کچھ طریقے بتائے ہیں۔

روپرٹ جے کونر کا کہنا ہے ' میں اپنی بات کسی بھی قسم کے قرضے سے شروع کروں گا۔ کیونکہ قرضہ افراط زر اور بڑھتی ہوئی شرح سود سے ہمیشہ متاثر ہوتا ہے۔ اس کے لیے ایک مثال یہ ہے کہ مارٹگیج کے ذریعے دوبارہ سرمایہ کاری کی جا سکتی ہے اور لاگتیں کم کی جا سکتی ہیں۔'

روپرٹ کے مطابق انفرادی انشورنس اور ممکن ہے زیادہ مشکل اور زیادہ مہنگی ہو جائے کیونکہ جیسے جیسے آپ کی عمر بڑھتی ہے یہ زیاہ مہنگی ہوتی جاتی ہیں۔لیکن اس کے مقابلے میں گھر یا کار کی انشورنس اچھی رہتی ہے ، اس لیے اگر اچھی ڈیل کا موقع ہو تو اپنے آس پاس میں اس کا جائزہ لیں۔'

کرائے دار بھی ماہانہ بجٹ پر نظر ثانی کر سکتے ہیں:

سب سے پہلے تو اپنے گھریلو اخراجات کا جائزہ لیں۔ یہ کام مہینے کے آخر میں زیادہ بہتر رہے گا۔ کہ کونسی چیز ضروری تھی اور کونسی غیر ضروری تھی۔ کن چیزوں کے بغیر گذارا کیا جا سکتا تھا۔ اپنی ضرویات اور عادات کا جائزہ لیں اور بجٹ اخراجات کو کم کریں۔ یہ جائزہ ہر مہینے لیا کریں۔

رہائشی لوگ شاپنگ میں اختصار لائیں:

آپ کو اپنے اہل خانہ کی کفالت کرنا ہے۔ اس کے لیے روز مرہ کی اشیائے ضروریہ کو صرف ضرورت کے مطابق شاپنگ کا موضوع بنائیں۔ جو انتہائی ضروری اشیا تھوک سے اور بڑی مقدار میں خریدی جا سکتی ہوں انہیں خرید لیں۔ برانڈز کو نظر انداز کریں ۔ گوشت کے بجائے سبزیوں اور چاولوں کی طرف آئیں۔ شاپنگ لسٹ سوچ سمجھ کر بنائیں اور پھر اس سے باہر چیزیں نہ خریدیں۔

ماہانہ آمدنی بھی بڑھانے کی کوشش کریں : جن کے ساتھ کام کرتے ہیں ، ان سے بات کریں۔ مارکیٹ کا جائزہ لیتے ہوئے ملازمت کے مواقع کو دیکھتے رہیں۔ ضروری ہو تو ملازمت یا ادارہ تبدیل کرنے کی کوشش کریں۔ ہو سکے تو جزوقتی کام کی تلاش کریں۔ کوئی دوسرا کام بھی شروع کر سکتے ہیں اور ان اشیا کو فروخت کر دیں جن کی ضرورت نہ ہو۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں