آئمہ حرمین شریفین کا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر کوئی اکاؤنٹ نہیں:صدارت عامہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

حرمین شریفین کے انتظامی امور کہ ذمہ دار ادارے صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین نے باور کرایا ہے کہ مسجد حرام اور مسجد نبوی ﷺ کے آئمہ کرام کا سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پرکوئی اکاؤنٹ نہیں۔

صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کی طرف سے جاری کردہ بیان میں آئمہ حرمین کے سوشل میڈیا پرموجود جعلی اکاؤنٹس کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حرمین شریفین کے کسی امام یا خطیب کا سوشل میڈیا پرکوئی اکاؤنٹ نہیں۔

صدارت عامہ کے ترجمان ھانی حیدرنے سعودی شہریوں اور جملہ مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ آئمہ حرمین شریفین کے نام پر سوشل میڈیا پربنائے گئے جعلی اکاؤنٹس اور ان پرپوسٹ کی جانے والی معلومات پر کان نہ دھریں کیونکہ آئمہ حرمین سوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹ نہیں رکھتے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں