خادم حرمین شریفین کی ہدایت، نائیجیرین سیامی جڑواں بچیاں"حسانہ او حسینہ"ریاض پہنچ گئیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی ہدایت پر عمل درآمد کرتے ہوئےدو نائیجیرین سیامی جڑواں بچیاں "حسانہ اور حسینہ" کل جمعرات کو علاج کے لیےان کے والدین کے ہمراہ ریاض کے شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچ گئی ہیں۔ بچیوں کو جمہوریہ نائیجیریا سے ایک فضائی طبی انخلاء کے طیارے کے ذریعے سعودی عرب لایا گیا جہاں جڑواں بچیوں کو ان کی آمد پر کنگ عبداللہ سپیشلسٹ فار چلڈرن منسٹری آف نیشنل گارڈ میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ وہاں ان کے علاج اورانہیں ایک دوسرے سے الگ کرنے کے لیے طریقہ کار پر غور کیا جائےگا۔

سعودی عرب میں شاہی دربار کے کے مشیر اعلیٰ، شاہ سلمان سینٹر فار ریلیف اینڈ ہیومینٹیرین ایکشن کے جنرل سپروائزراور میڈیکل ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ بن عبدالعزیز الربیعہ نے کہا کہ یہ اقدامات سعودی عرب کے پوری دنیا کے لیے انسانی خدمت کے لیے جذبات مجسم بنا رہے ہیں۔ انہوں نے خادم حرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کا سیاسی جڑواں بچوں کے علاج میں دلچسپی اور اس حوالے سے خصوصی ہدایات پران کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مملکت میں سیامی جڑواں بچوں کے علاج کے لیے سہولیات موجود ہیں اور مملکت ایسے بچوں کے علاج کے لیے مفت اقدامات کرتی ہے۔

دوسری طرف بچیوں کے والدین عمر رایانو اور نورا ریلی نے خوشی اور مسرت کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے سعودی قیادت کی طرف سے ان کی بچیوں کے علاج میں دلچسپی کےاظہار پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں