سعودی عرب میں ثقافت اور سبز مستقبل 'انیشییٹو' کا اعلان، ہدف ثقافتی آگاہی بڑھانا قرار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

مملکت سعودیہ نے ثقافت اور سب مستقبل کے نام سے ایک نیا منصوبہ شروع کیا ہے۔ منصوبے کے تحت ثقافتی اہمیت و مرکزیت کی آگاہی میں اضافہ کیا جائے گا اور اس سلسلے میں درپیش چیلنجوں کے تدارک اور پائیدار ثقافتی ترقی کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

یہ اعلان عرب وزرائے ثقافت کے 23ویں اجلاس کے موقع پر سامنے آیا ہے۔ اس نئے ' انینشیٹو' مملکت کے ویژن 2030 کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے ۔

'انیشیٹو ' میں موسمیاتی تبدیلیوں کےتناظر میں سبز مستقبل کو موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنج سے نمٹنے کے علاوہ اپنے کلچر سے ہم آہنگ بنانے اور ترقی و خوشحالی کے لیے اقدامات شامل ہیں۔

ثقافتی ' انیشیٹو' کا باقاعدہ اعلان وزیر ثقافت شزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان نے کیا ہے۔ وہ قومی کمیٹی برائے تعلیم ، ثقافت اور سائنس کے بھی سربراہ ہیں۔ عرب لیگ کے زیر اہتمام تعلیمی و ثقافتی اور سائنسی تنظیم کے بھی سربراہ ہیں۔

اس نئے ' انیشیٹو ' کا اعلان عرب ثقافت کے وزرا کی ریاض میں جاری 23 ویں کانفرنس کی سائیڈ لائنز میں کیا گیا ہے۔ وزرائے ثقافت کانفرنس میں 20 عرب ممالک کے وزرا اور حکام شریک ہیں۔ علاوہ ازیں بین الاقوامی اداروں اور علاقائی تنظیموں کے نمائندے بھی کانفرنس کا حصہ ہیں۔
اعلان میں بتایا گیا ہے کہ ثقافت اور سبز مستقبل مملکت کے ویژن 2030 کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔ کیونکہ مملکت علم کے فروغ کے لیے اجتماعی کوششوں کی حمایت کرتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں