سعودی ’’صحرا حسمی‘‘: پہاڑوں سے بنے دلکشن مناظر اپنی خوبصورتی میں نایاب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

سعودی عرب میں صحرائے تبوک میں ’’صحرا حسمی‘‘ میں پہاڑوں کی دلکش مناظر کی تصاویر جاری کی گئی ہیں۔ صحرائے حسمی دلکشی اور قدیم آثار قدیمہ کا امتزاج ہے اور اہم تاریخی سیاحتی مقام بن گیا ہے۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اس صحرائے حسمی میں مشہور چٹانوں کے نقش و نگار کی خصوصیات نے اسے شاندار مناظر کی صلاحیت سے نواز دیا ہے اور یہ خوش نما مناظر دنیا میں اپنی نوعیت میں منفرد بن گئے ہیں۔

ریتیلے پہاڑ صحرائے ہسما کو قدرتی خوبصورتی اور ارضیاتی جہت دیتے ہیں۔ یہاں موجود یہ پہاڑ تاریخ کے ریکارڈ میں 500 ملین سال سے بھی زیادہ قدیم ہیں۔ ماہر ارضیات پروفیسر عبد العزیز بن لعبون نے بتایا کہ ان پہاڑوں کی شکلیں ایک طویل عرصہ میں اس طرح بنی ہیں اور اب یہ مقام سیاحوں اور سیاحت کے لیے پرکشش مناظر کی شکل اختیار کر گیا ہے۔ یہ علاقہ ایک کھلا عجائب گھر بن گیا ہے جسے دیکھنے کیلئے آنے والا اس علاقے میں جہاں بھی جائے اور جتنی دیر بھی ٹھہرے انہیں دیکھ کر تھکتا نہیں ہے۔ اس خطے سے گزرنے والے کٹاؤ کے عوامل نے حیرت انگیز جمالیاتی پینٹنگز کی تخلیق میں اہم کردار ادا کیا ہے ، یہ مناظر دنیا میں نایاب ہیں۔

عبد العزیز بن لعبون نے ان پہاڑوں کی شکلوں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ریت کے پتھر اور تھوڑا سا گاد اور کیچڑ ہیں جو اپنی وادیوں اور زمینی تہوں میں زیر زمین پانی کے ذخائر پر مشتمل ہوتے ہیں اور ان کی چٹانوں کی سطحوں کو ایسی خوبصورتی سے مزین کردیتے ہیں۔

اس خطے کی بہت سی تحریریں اور نوشتہ جات موجود ہیں جو تاریخ کی گہرائیوں اور عربی زبان کی ترقی میں محققین کے لیے اہمیت کی حامل ہیں۔ یہ تحریریں تاریخی میراث کے اس خطے کے مندرجات کی نشاندہی کرتی ہیں۔ اس علاقے سے کچھ عربی نوشتہ جات دریافت ہوئے جو بعد میں حسمی زبان کے نام سے معروف ہوئے۔ یہ ایک عربی زبان ہے جو نبطی زبان سے ملتی جلتی ہے۔ یہ وہ پہلی عربی تحریر ہے جس میں حروف ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں جیسا کے کوفی رسم الخط میں ایسا ہوتا ہے۔ حسمائی حرف صفائی حرف سے ملتا جلتا ہے۔ تاہم حسمائی رسم الخط اپنے مقام اور تاریخ کے اعتبار سے ممتاز ہے۔ صحرا حسمی میں موجود قدیم شواہد ایسا ورثہ ہیں جو جزیرہ نما عرب کی تاریخ اور اس کی لافانی زبان کے ایک اہم پہلو کا پتہ دے رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں