آج مکہ مکرمہ میں موسلا دھار بارش اور ریاض کے کچھ علاقوں میں دھند متوقع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی محکمہ موسمیات کے قومی مرکز نے آج اتوار کو سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں متوقع موسم کے بارے میں اپنی روزانہ کی رپورٹ جاری کی۔

رپورٹ میں اشارہ کیا گیا ہے کہ الباحہ، جازان اور عسیر کے علاقوں ، ساحلی علاقوں کے کچھ حصوں میں تیز ہواؤں اور ژالہ باری اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شام کے وقت درمیانے درجے سے شدید درجہ تک کی گرج چمک کے ساتھ طوفانی ہواؤں اور ژالہ باری کا امکان ہے ۔ اسی کے باعث مکہ مکرمہ کے ساحلی علاقوں سمیت موسلا دھار بارش ہو سکتی ہے۔

ریاض، حائل، الجوف اور شمالی سرحدوں کے علاقوں میں بھی دھند پڑنے کی توقع ہے۔

رپورٹ کے مطا بق مکہ مکرمہ اور جدہ میں 29 ڈگری، مدینہ میں 26 ڈگری، ریاض میں 18 ڈگری، دمام میں 22 ڈگری، اور ابھا میں 19 ڈگری درجہ حرارت رہنے کی توقع ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں