سب سے کم عمر سعودی اداکارہ نے فلم "حرام چہروں" کے مناظر کی کچھ تفصیل بھی بتا دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

امید سے بھرے الفاظ اور مستقبل کے بارے میں شعوری نظریہ کے ساتھ، سعودی اداکارہ میرال المطیری، جو بحیرہ احمر فلم فیسٹیول میں شرکت کرنے والی سب سے کم عمر سعودی خاتون ہیں، نے فیسٹیول میں اپنی شرکت کی تفصیلات بیان کیں۔ فیسٹول کی سرگرمیاں جاری ہیں۔ طویل اور مختصر فلموں کیلئے اس کے خصوصی حصوں میں فلم سازوں کی اہم تخلیقی کامیابیوں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ میرال المطیری نے اپنی پہلی فلم ’’ وجوہ محرمہ‘‘ کے متعلق بات چیت کی۔ اس فلم کی ہدایت کایر مصورہ میساء المغربی نے کی تھی، اسے خالد الراجح نے لکھا، یہ فلم 2021 میں مکمل ہوئی تھی۔

میرال المطیری نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا "میں نے بہت سی کمپنیوں کے اشتہارات میں حصہ لیا، یہاں تک کہ مجھے آرٹسٹ میساء المغربی نے منتخب کرلیااور مجھے پوری ٹیم کا تعاون حاصل رہا اور ہم نے 20 گھنٹوں میں فلم بنائی۔"

انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنی چھوٹی عمر کے باوجود فوٹو گرافی کی ٹیم کے ساتھ چلی گئی، میں اب 12 سال کی ہوں اور میں اداکاری کا اپنا خواب پورا کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ مجھے امید ہے ہماری فلم جیت جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے اداکاری کی دنیا میں 2018 میں قدم رکھنا شروع کیا، میری پہلی فلم ’’وجوہ محرمہ‘‘ ہے جس میں میں اداکاری کر رہی ہوں۔ یہ فلم نیٹ فلیکس پر دکھائی گئی ہے۔

فلم کی تفصیلات کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ اس میں ممانعت کے خیال کو پیش کیا گیا ہے۔ فنکاروں کو کس طرح رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا۔ چہروں کو کھینچنا منع ہے کے تناظر میں فلم می تکلیف دہ مناظر کو دکھایا گیا ہے۔ فلم میں بتایا گیا کہ چچا ن اس کا ہاتھ اس بنا پر جلا ڈالا کہ اس کی ڈرائنگ کی خواہش پوری نہ ہوسکے۔ اس کے باوجود لیونی نے فتح حاصل کرلی۔

اس موقع پر کم عمر ترین سعودی اداکارہ نے شاہ سلمان اور شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا جن کی حکومت کی حمایت کی

کی بدولت فنکاروں اور مختلف فنون کے لیے بحیرہ احمر کا تہوار دنیا بھر کے فلم سازوں کے سب سے بڑے تہواروں میں سے ایک بن گیا ہے۔

اپنی تقریر کے آخر میں المطیری نے ہر ایک کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اسے اس تقریب میں شرکت کا موقع فراہم کیا۔

فلم ڈائریکٹر نے تصدیق کی کہ فنکارہ میرال منظر پر آنے والے نوجوان چہروں میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے ’’وجوہ محرمہ‘‘ میں بہترین اداکاری کی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں