سعودی عرب: شہری 7 کلوگرام چرس لے جاتے پکڑا گیا، دیگر جرائم پیشہ بھی گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب میں جنرل سکیورٹی نے اتوار کو ایک ویڈیو کلپ جاری کیا جس میں متعدد جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری سے آگاہ کیا گیا۔

"سیکیورٹی فورسز کی گرفت میں" کے عنوان سے اس ویڈیو کلپ میں گرفتار افراد کی طرف سے کی جانے والی متعدد خلاف ورزیوں کو دکھایا گیا ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں طائف میں ایک شہری کی گرفتاری بھی شامل ہے جس نے جان بوجھ کر گاڑیوں کو ٹکر ماری، دوسرے پر چاقو سے اشارہ کیا، سکیورٹی کی گاڑی کو ٹکرانے کی کوشش کی، اور فرار ہوگیا۔

دومۃ الجندل پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گاڑی چوری کرنے اور دکان سے طلائی زیورات چوری کرنے والے شہری کو گرفتار کرلیا۔

الباحہ میں ایک شہری کو گرفتار کیا گیا جس نے سرحدی حفاظتی نظام کی خلاف ورزی کرنے والے 7 افراد کو گاڑی میں لے جانے کا جرم کیا، ان افراد میں 6 ایتھوپیائی اور ایک یمنی تھے۔

القصیم پولیس نے ایک شہری کو گرفتار کیا جس نے گاڑیوں کی پلیٹیں چوری کیں اور انہیں اپنی گاڑی پر استعمال کیا تھا۔

بیشہ میں سیکیورٹی فورسز نے ایک شہری کو 7 کلو گرام نشہ آور چرس، 42 ایمفیٹامائن گولیوں، بغیر لائسنس دو ہتھیاروں اور گولیوں سمیت گرفتار کر لیا۔

القصیم میں ہی ایک شہری کو اس بنا پر حراست میں لے لیا گیا کہ اس نے غلط شناخت ظاہر کی اور چوری کی پلیٹ والی گاڑی کا استعمال کرتے ہوئے ڈکیتی کی وارداتیں کی تھیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں