سعودی ولی عہد اور لیبی صدارتی کونسل کے سربراہ کا باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے ہفتے کے روز ریاض میں لیبیا کی صدارتی کونسل کے سربراہ محمد یوسف المنفی کا استقبال کیا۔

سعودی پریس ایجنسی ، واس، کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے لیبیا میں ہونے والی پیش رفت، دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے امکانات اور مشترکہ تشویش کے متعدد امور کا جائزہ لیا۔

ملاقات میں وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان بن عبدالعزیز، وزیر مملکت اور وزراء کونسل کے رکن شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد بن عبدالعزیز، وزیر کھیل شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل بھی موجود تھے۔

وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف بن عبدالعزیز، وزیر نیشنل گارڈ شہزادہ عبداللہ بن بندر بن عبدالعزیز ، وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز ، وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ ، وزیر داخلہ ریاستی اور وزراء کی کونسل کے رکن شہزادہ فیصل بن فرحا ن بن عبدالعزیز ، قومی سلامتی کے مشیر موسٰی بن محمد العیبان، اور لیبیا میں دو مقدس مساجد کے متولی کے سفیر عبدالعزیز المطار بھی ملاقات میں حاضر تھے۔

لیبیا کے مرکزی بینک کے گورنر الصدیق الکبیر، صدارتی کونسل کے مشیر خالد کعیم، اور سعودیہ میں لیبیا کے سفارت خانے کے ناظم الامور فاتح بشینہ ملاقات میں شریک تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں