شاہ عبد العزیز لائبریری میں چین کی شاہراہ ریشم کا 13 میٹر طویل مخطوطہ پیش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری نے سعودی چینی دوستی نمائش کے حصے کے طور پر عربی اور چینی فونٹس پر پینٹنگز کا ایک مجموعہ پیش کیا ہے۔ اس نمائش کا انعقاد سعودی وزارت ثقافت نے چینی وزارت ثقافت و سیاحت کے اشتراک سے کیا ہے۔

لائبریری میں کرنسی اور سکوں کا ایک مجموعہ پیش کیا گیا جس کی تاریخ سنہ 72 ہجری تک لوٹتی ہے۔ 50 سے زیادہ نایاب سکے رکھے گئے، نمائش میں 20 ایسے نایاب مخطوطات بھی دکھائی گئے جو اسلامی فن اور عرب تاریخ کی قدامت کو اجاگر کر رہے ہیں۔

لائبریری نے 13 میٹر لمبا سلک روڈ کا مخطوطہ پیش کیا جو اس سڑک کی حقیقت کو تفصیل سے بتاتا ہے ۔ یہ وہ راستہ ہے جس کا تاریخ سے ایک عظیم رشتہ قائم ہے۔

یاد رہے اس سے قبل یہ نمائش عوامی جمہوریہ چین کی پیکنگ یونیورسٹی میں کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری برانچ میں شروع کی گئی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size