"بلد بیسٹ" میلے کی روشنیوں سے تاریخی جدہ کا آسمان چمک اٹھا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

سعودی عرب کے تاریخی شہر جدہ میں ’بلد بیسٹ‘ کے عنوان سے ایک رنگا رنگ میلہ جاری ہے۔ گذشتہ شب اس میلے کے ایک جادوئی شو سے شہر کی فضا جگمگا اٹھی۔ شومیں موسیقی کی دھنوں میں روشنیوں کے رنگ کچھ اس انداز میں بکھیرے گئے تھے اس نے ناظرین پر ایک سحر طاری کردیا۔ "بلد بیسٹ" فیسٹیول اہتمام میوزک انٹرٹینمنٹ کمپنی ’مڈل بیسٹ‘ نے کیا ہے۔

ویک اینڈ کے دوران البلد کے پرانے اسکوائرز کو سب سے نمایاں میوزیکل پرفارمنس کے لیے تھیٹروں میں تبدیل کر دیا گیا تھا تاکہ 12,000 میوزک شائقین کی دو دن تک میزبانی کی جا سکے اور فیسٹیول میں ممتاز مقامی اور عالمی موسیقاروں کی لائیو پرفارمنس سے لطف اندوز ہو سکیں۔

"بلد بیسٹ" فیسٹیول کی پہلی رات کے دوران سب سے نمایاں پرفارمنس اطالوی جوڑی "ٹیل آف اس" کی پرفارمنس تھی جہاں سامعین اومڈا اسکوائر میں 90 منٹ کے شاندار میوزیکل شو سے لطف اندوز ہوئے۔ اس کے ساتھ مخصوص لائٹ شوز بھی تھے جن سے لطف اندوز ہونے کے لیے ایک ھجوم امڈ آیا تھا۔ میلے کی روشنیوں سے البلد کے مرکز میں پرانی عمارتوں کی دیواریں اورعمارتوں کے اگلے حصے جگما اٹھے۔برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ ساتھ ناظرین لائیو میوزک کی آواز پر رقص کرتی روشنیوں سے بھی لطف اندوز ہو رہے تھے۔

موسیقی کی تفریحی کمپنی مڈل بیسٹ نے "بلد بیسٹ" فیسٹیول کا اہتمام کیا ہے۔ اس میں 70 سے زیادہ مقامی، علاقائی اور بین الاقوامی فنکار یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کے مشہور پرانی کالونیوں میں لائیو پرفارم کرنے کے لیے میزبانی کرتے ہیں۔ یہ تہوار "مڈل بیسٹ" کی ابھرتی ہوئی صلاحیتوں پر روشنی ڈالنے، موسیقی کی دنیا میں جدت طرازی کی حوصلہ افزائی کرنے، بہت بڑے میوزیکل کاموں کی تیاری، مقامی کمیونٹیز کے ممبران کے درمیان فاصلوں کو کم کرنے کے لیے ایک ساتھ تخلیق کرنے اور منانے کے پختہ عزم کا اثبات ہے۔

واضح رہے کہ "بلد بیسٹ" فیسٹیول جدہ میں منعقد ہونے والا پہلا فیسٹیول ہے، جس کی میزبانی میں اطالوی جوڑی "ٹیل آف اس" کے علاوہ بین الاقوامی ستاروں کا ایک گروپ جن میں امریکی اسٹار "ریک راس" اور بوسنیائی-سویڈش ڈی جے سلواٹور گاناکشی، مقامی اور علاقائی "فائنل موڈ"، "ٹام ٹام"،ڈانا خورانی اور انٹائٹیلڈ جیسے گروپ شرکت کررہے ہیں۔

"بلد بیسٹ" فیسٹیول کی دوسری اور آخری اس میں 30 سے زائد دیگر کے علاوہ "کارل کاکس"، "بسٹا رائمز" اور "ایگزیبیٹ" جیسے نمایاں بین الاقوامی ناموں کے ایک گروپ کی میزبانی کی جائے گی۔ فنکاروں اور ڈی جیز دونوں مل کر تاریخی جدہ "البلد" کے اندر پانچ محلوں میں متاثر کن پرفارمنس پیش کریں گے۔می

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں