متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان جامع اقتصادی شراکت داری معاہدے کی توثیق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ تجارت ثانی الزیودی نے اتوار کو کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کی حکومتوں نے دونوں ممالک کے درمیان جامع اقتصادی شراکت داری کے معاہدے کی توثیق کر دی ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان آزاد تجارت کا معاہدہ مئی میں ہوا تھا۔ الزیودی نے کہا کہ یہ معاہدہ "96 فی صد مصنوعات پر ٹیکس منسوخ یا کم کر دے گا، جو ہمارے صنعتی اور سروسزی شعبوں کو مضبوط فروغ دے گا۔"

انہوں نے نشاندہی کی کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان غیر تیل کی تجارت میں 2022 کے پہلے نو مہینوں میں 114 فیصد اضافہ ہوا۔ رائیٹرز کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم 2 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ اس تجارتی عروج کو تحریک دے گا کیونکہ یہ قابل تجدید توانائی، جدید ٹیکنالوجی اور فوڈ سکیورٹی جیسے اہم شعبوں میں تعاون کے مزید مواقع پیدا کرے گا۔"

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں