عراقی، کویتی نیوی کا امریکی بحریہ کی معیت میں مشترکہ گشت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکہ کے پانچویں بحری بیڑے کی کمان نے عراق، کویت اور امریکی بحری فوج کے خلیجی پانیوں میں مشترکہ پٹرولنگ کی تصدیق کی ہے۔

گذشتہ چار مہینوں کے دوران تینوں ملکوں کی نیول فورسز کی مشترکہ گشت کا یہ دوسرا واقعہ ہے، جس کا مقصد علاقائی بحری سلامتی کو مضبوط بنانا ہے۔

ان کا مزید کہا تھا کہ ’’امریکی بحریہ میں شامل ہمارے بحری جہازوں نے عراقی بحریہ اور کویتی کوسٹ گارڈ کے ساتھ مل کر کام کیا اور بحری سلامتی سے متعلق جنگی مشقیں کیں۔

امریکی بحریہ کی مرکزی کمان، مشترکہ میری ٹائمز فورسز اور پانچویں بحری بیڑے کے کمانڈر براڈ کوپر کا کہنا تھا ’’باہمی تجربات میں شراکت مشرق وسطیٰ کے بحری راستوں محفوظ استحکام کی بنیاد ہیں ۔۔۔ ہمارا مسلسل تعاون علاقائی پانیوں کے تحفظ سے متعلق ہماری اجتماعی ذمہ داری کا غماز ہے۔‘‘

یاد رہے کہ تینوں ممالک اس سے قبل رواں برس پچیس اگست کو بھی خلیج میں ایسے ہی بحری گشت کا اہتمام کر چکے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں