جنوبی سعودی عرب میں "جنابین ڈیم" میں داخل ہونے والے سیلاب کے دلکش مناظر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے جنوبی علاقے الباحہ میں بلجرشی گورنری میں ہونے والی بارش اور سیلاب کی سوشل میڈیا پرویڈیوز پوسٹ کی گئی ہیں۔ جنوبی سعودی عرب کے بالجرشی گورنری کے مشرق میں واقع "الجنابین ڈیم" میں سیلابی ریلا داخل ہوا جس کے دلکش مناظر سامنے آئے ہیں۔

بارش کے دوران سعودی فوٹوگرافر سالم الغامدی نے شاندار اور بیک وقت داخل ہونے والے 3 سیلابی کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی جس سے اس نے اس جگہ کے متعدد مناظر کا عجیب انداز میں مشاہدہ کیا جو اس نے پہلے نہیں دیکھا تھا۔

الغامدی کہتے ہیں کہ "مجھے زمین پر بارش کے اثرات اور فطرت پراس کے اثرات کا سراغ لگانا پسند ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنابین ڈیم میں لی گی تصاویرسوشل میڈیا کے کئی پلیٹ فارمزپرموجود ہیں اور انہیں وسیع پیمانے پر سراہا گیا ہے۔

الغامدی نے کہا کہ الجنابین ڈیم پارک الباحہ کے بہترین پارکوں میں سے ایک ہے اور یہ ڈیم الباحہ شہر کے بلجرشی کے علاقے میں واقع ہے۔ یہ تین حصوں پر مشتمل ہے: ایک سیکشن فیملیز کے لیے،دوسرا سیکشن نوجوانوں کے لیے اور ایک سیکشن بچوں کے لیے مختص ہے۔ پارک میں پیدل چلنے کے راستے، پکنک کے لیے چھتری اور وقت گزارنے کے لیے وسیع سبز جگہیں، تفریح اور تازہ ہوا سے لطف اندوز ہونے اور کھیل کود کے لیے وسیع میدان موجود ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں