تصویر شیئر: ایرانی اداکار نے خامنہ ای کو صدام کے انجام سے خبردار کردیا

فريبرز عرب‌ نيا نے انسٹاگرام پیج پر گرفتاری کے بعد صدام کی اپنے کپڑے خود دھونے کی تصویر پوسٹ کی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ایرانی اداکار ’’فريبرز عرب‌ نيا‘‘ نے ایرانی رہنما علی خامنہ ای کو خبردار کیا کہ وہ سابق عراقی صدر صدام حسین کی قسمت اپنانے والا راستہ اختیار نہ کریں ۔ صدام حسین کو پھانسی سے قبل قید بھی کاٹنا پڑی تھی۔ ’’فريبرز عرب‌ نيا‘‘ نے اپنے انسٹاگرام پیج پر سابق عراقی صدر کی گرفتاری کے بعد اپنے کپڑے خود دھوتے ہوئے تصویر پوسٹ کی۔ انہوں نے ساتھ لکھا "میں آپ کو اپنے ضمیر کی بات بتاؤں گا، آپ میرا مشورہ مانیں یا نہیں۔"

Advertisement

اداکارہ کی گرفتاری

’’فریبرز عرب نیا‘‘ کی یہ پوسٹ اس وقت سامنے آئی جب ہفتہ کے روز ان کی ساتھی معروف اداکارہ اور حقوق نسواں کے لئے سرگرم کارکن ترانہ علی دوستی کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔ ترانہ نے ایران میں جاری تین ماہ سے زائد سے جاری احتجاجی تحریک کی حمایت میں پوسٹیں کی تھیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں