ریاض سیزن میں شامل 120 سال پرانا بازار ’الزل‘ تاریخی ورثے کا بہترین امتزاج

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

سعودی عرب میں جاری ’ریاض‘سیاحتی سیزن کے دوران ’الزل مارکیٹ‘ سعودی شہریوں اور سیاحوں کی توجہ کا خاص مرکز ہے۔ یہ بازار ماضی اور حال کے درمیان ایک کڑی بن گئی ہے۔ یہ ایک ایسا گیٹ وے ہے جو سیاحوں کو 120 سال پہلے کے دور میں لے جاتا ہے۔ بازار میں قدیم عمارتی پتھر ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔ یہ بازار120 سال سے سیاحوں کی توجہ کا مرکز چلا آ رہا ہے۔ یہ بازار سعودی عرب میں تاریخی ورثے کی ایک عمدہ یادگار ہے۔

مارکیٹ میں حال ہی میں جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی طرف سے شروع کی گئی مختلف سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا گیا ہے، جو کہ ریاض کے سیزن کے لیے 15 تفریحی علاقوں میں سے ایک ہے۔ اس تاریخی مقام نے سیاحوں اور سعودیوں کو یکساں طور پر اپنی گلیوں اور اس کی مختلف دکانوں کے درمیان گھومنے کے لیے اپنی طرف متوجہ کیا ہے، جس میں ملبوسات کی نمائش ، فن پاروں کی نمائش کے ساتھ ساتھ دستکاری، زیورات۔، مردانہ لوازمات، تہبند، قالین، مالا کی موتی، اور تلواریں بہ کثرت دستیاب ہیں۔

سیاح اس بازار کی تنظیم نو اور خوبصورتی، لوک اور عوامی بینڈ کی موجودگی، ریستوران اور کیفوں سے بھی بھرپور طریقے سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

’الزل‘ ایک بازار ہی نہیں بلکہ یہ تاریخی ورثے کا ایک حسین ملاپ بھی ہے جس میں ماضی اور حال کو ایک جگہ دیکھا جا سکتا ہے۔

قدیم ترین بازار

الزل مارکیٹ میں ہونے والی نیلامی کو برسوں سے منعقد کی جانے والی سب سے اہم سرگرمیوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے، کیونکہ اس کے ذریعے سب سے پرانے اور گراں قدر فن پارے فروخت کیے جاتے ہیں۔ الزل سعودی عرب اور خاص طور پر اس کے دارالحکومت کی قدیم ترین مارکیٹوں میں سے ایک ہے اور یہ اب بھی اپنی مخصوص روایتی شکل، کمپیکٹ فن تعمیر اور مستند سجاوٹ کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔

یہ بازار 1901 میں قائم کیا گیا تھا اور اس کا رقبہ 38,580 مربع میٹر ہے۔ یہ قصر الحکم کے ایک حصے کی نمائندگی کرتا ہے جس میں قصر الحکم، امام ترکی بن عبداللہ مسجد، العمل اسکوائر، المصمک اسکوائر، الصفاۃ اسکوائر، امام محمد بن سعود اسکوائر، شہر کی پرانی دیوار، کمپلیکس؛ سویقہ کپملیکس اور المعقیلیہ سینٹر اہم مقامات ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ سوق الزل ریاض کے ہائی کمیشن برائے ترقی کے منصوبوں میں سے ایک ہے، جو اس کی ترقی اور بہتری پر کام کر رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں