ترکیہ میں لبنانی شہری کی توبہ کے بعد خود کشی کی ناکام کوشش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ترکیہ میں ایک لبنانی تارک وطن کی خود کشی کی حیران کن خبر سامنے آئی ہے۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں ترکیہ میں موجود ایک لبنانی شہری کو ایک عمارت سےخود کشی کے لیے کودنے سے قبل کلمہ شہادت پڑھتے اور اپنے گناہوں کی توبہ کرتے سنا جا سکتا ہے۔

یہ ویڈیو ’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کے مطالعے سے گذری ہے۔ ویڈیو میں لبنانی شہری کو کلمہ شہادت پڑھتے سنا جا سکتا ہے تاہم یہ ویڈیو اس کی حساسیت کی وجہ سے نشر نہیں کی گئی۔

خود کشی کی کوشش کرنے والے لبنانی کی شناخت محمد السید کے نام سے کی گئی ہے۔ محمد السید کا دفتر اس عمارت کی ساتویں منزل میں ہے۔ اس نے عمارت کی بالکونی سے کود کو خود کشی کی کوشش کی تاہم وہ اس کوشش میں شدید زخمی ہوگیا۔ اس کے پیٹ اور ٹانگوں کی ہڈیاں ٹوٹ چکی ہیں اور اسے اسپتال میں انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کیا گیا ہے۔ لبنان کی کم سے کم پانچ دیگر نیوز ویب سائٹس نے بھی اس واقعے کی تفصیلات شائع کی ہیں۔ ان ویب سائٹس میں کہا گیا ہے کہ محمد السید نے خود کشی کی کوشش سے پہلے کلمہ پڑھا اور اپنے گناہوں سے توبہ کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں