سعودی عرب: القصیم کے گورنر کی زیرصدارت حفظ قرآن کی تکمیل کی پُروقار تقریب کا انعقاد

تحفیظ القرآن آرگنائزیشن کے زیراہتمام 170 طلبا اور طالبات کے حفظ کی تکمیل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کی القصیم گورنری کے گورنر عزت مآب شہزادہ ڈاکٹر فیصل بن مشعل بن سعود بن عبدالعزیز نے الرس کے علاقے میں حفظ قرآن کریم کے ایک ادارے میں قرآن کریم کےحفظ کی سعادت حاصل کرنے والے طلبا کے اعزاز میں منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کی۔

گورنر شہزادہ فیصل بن مشعل کی زیرصدارت منعقد ہونے والی اس پرقار تقریب میں حفظ قرآن آرگنائزیشن کے زیراہتمام 170 طلبا اور طالبات کے حفظ مکمل کرنے پران میں اسناد اور تحائف تقسیم کیے گئے۔

الرس کے علاقے میں حفظ قرآن کریم تنظیم کے زیراہتمام تکمیل حفظ قرآن پاک کا یہ 15 واں بیج ہے۔

یہ پروقار تقریب الرس گورنری میں مسجد ابراہیم بن صالح المزینی میں منعقد کی گئی۔ تقریب میں القصیم گورنری کے انڈر سکریٹری ڈاکٹر عبدالرحمن الوازان، الراس کے گورنر حسین العساف اور علاقے کی کئی دوسری سرکردہ شخصیات نے شرکت کی۔

اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے الراس گورنری میں قرآن حفظ کرنے والی سوسائٹی کے فارغ التحصیل افراد کو مبارکباد پیش کی اور اس بات پر زور دیا کہ کتاب اللہ کے ساتھ نئی نسل کے تعلق کو جوڑنا سعودی عرب کی دانش مند قیادت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے ملک کے نوجوانوں کے لیے قرآن حفظ کرنے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ قرآن کریم ہم سب کے دلوں کے لیے عزیز ترین متاع ہے اورحکومت اور قیادت مقدس کتاب کے محافظوں کا احترام کرتی ہے۔

اس موقعے پر حفظ قرآن کریم کی سعادت مکمل کرنے والے طلبا اور طالبات میں تحفائف تقسیم کیے گئے اور انہیں اسناد جاری کی گئیں۔

تقریب کے دوران القصیم کے امیرگورنر نے انجمن کے پروگراموں اور کارکنان کی ایک بصری پیشکش دیکھی اور انہیں بتایا گیا کہ حفظ قرآن پاک کا یہ ادارہ 1402ھ سے اپنے خدمات پیش کررہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں