سعودی عرب کے علاقے خیبر میں گرم ہوا کے غبارے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی خیبر گورنری میں گرم ہوا کے ذریعے اڑنے والے غبارے سیاحوں اور غیرملکی شہریوں غیرمعمولی توجہ حاصل کررہے ہیں۔ ایڈونچر اور اونچی اڑان کے شوقین سیاح خیبر کا رخ کرتے ہیں تاکہ وہ گرم ہوا کے ان غباروں کے ذریعے پروازکا منفرد تجربہ حاصل کرسکیں۔ بہت سے سیاح غباروں کے ذریعے پرواز کے لیے غروب آفتاب کے منظر سے لطف اندوز ہونے، یادگاری تصاویر لینے اور مناظر دیکھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ یہ علاقے کی سیاحت کا منفرد تجربہ ہے جس میں تاریخی یادگاریں، پتھر کے ڈھانچے اور ہندسی شکلیں جو صرف آسمان سے دیکھی جا سکتی ہیں۔

ان غباروں پر متعدد تکنیکی ماہرین کام کرتے ہیں، جنہیں ان کے مختلف رنگوں سے پہچانا جاتا ہے۔ وہ وقتاً فوقتاً، ٹیک آف سے پہلے اور بعد میں ان کی دیکھ بھال کا کام کرتے ہیں تاکہ ان کی پروازوں کے لیے حفاظت کے تمام ذرائع فراہم کیے جا سکیں۔ یہ سیاحتی تجربہ دن کی روشنی کے اوقات میں شروع ہوتا ہے اور شام 4:00 بجے سے شام 5:30 بجے تک جاری رہتا ہے۔ ایک غبارے کے ذریعے پرواز موسم کے لحاظ سے 10 سے 15 منٹ تک جاری رہتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں