سعودی وزیر کھیل کی معاون خصوصی برائے سپورٹس اضوا العریفی کون ہیں؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

آج جمعرات کو سعودی عرب کے وزیر کھیل شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل نے اضوا بنت عبدالرحمن العریفی کو کھیلوں کے امور کی معاون وزیر مقرر کرنے کا فیصلہ جاری کیا۔

وزارت کھیل نے ٹویٹر پر ایک بیان میں کہا کہ "وزیر کھیل شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل نے کھیل کے امور کے وزیر کی معاون اضوا بنت عبدالرحمن العریفی کو معاون خصوصی کی ذمہ داری سونپنے کا فیصلہ کیا۔ اضواء کھیلوں اور نوجوانوں کے امور کی ایجنسی، کھیلوں کی سہولیات کی ایجنسی، اور واقعات اور انتظامیہ کے لیے جنرل ایڈمنسٹریشن اس سے منسلک ہیں۔ اس کے علاوہ اسٹریٹجک منصوبہ بندی اور سرمایہ کاری کی ایجنٹ کے طور پر فرائض انجام دے چکی ہیں۔

اضواء العریفی نے "ٹویٹر" پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر پوسٹ میں کہا کہ "میں قیمتی اعتماد کے لیے وزیر کھیل کی تہہ دل سے شکر گذار ہوں اور میں خدا سے دعا گو ہوں کہ وہ ہم سب کو پیارے وطن کے لیے بہترین کام اور خدمات انجام دینے کی توفیق عطا فرمائے۔

اس کے علاوہ "اضوا العریفی" کی نمایاں کامیابیوں نے مملکت میں خواتین کے کھیلوں کو ترقی دینے کے لیے کام کے فریم ورک میں اہم کردار ادا کیا۔ سعودی عرب میں خواتین کی کھیلوں میں شمولیت میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا۔ اضوا نے سال 2020ء کا ویمن ان اسپورٹس ایوارڈ جیت کر ملک کا نام روشن کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں