دیکھئے کنگڈم ٹاور پر تیزی سے دوڑتے بادلوں کا خوبصورت منظر

فوٹو گرافی میرا جنون، خوبصورت مناظر کو محفوظ کرنا چاہتا: فوٹو گرافرعبد العزیز الدمخ کی العربیہ ڈاٹ نیٹ سے گفتگو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

ایک سعودی فوٹوگرافر نے ریاض میں کنگڈم ٹاور کے اوپر سے بادلوں کے تیزی سے گزرنے کے لمحات کو ویڈیو میں محفوظ کرکے شاندار نظارہ لوگوں کو دکھانے میں کامیابی حاصل کرلی۔ فوٹو گرافر نے فضا میں بادلوں کے تیرنے اور کنگڈم ٹاور کے شیشوں پر بھی انہیں بادلوں کے چلنے کے نظارے کو وائرل کیا تو سوشل میڈیا پر اسے بڑی توجہ ملی۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 302 میٹر بلند اور 99 منزلوں والے کنگڈم ٹاور نے قدرتی مناظر پیش کرنے والی سکرین کا روپ دھار لیا۔

اس نظارے کو فلمانے کی تفصیلات کے متعلق العربیہ ڈاٹ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے فوٹوگرافر عبدالعزیز الدمخ نے کہا کہ کنگڈم ٹاور پر عکسبندی کے دوران ٹاور کے قریب بادل کے نظارے نے انہیں مسحور کر دیاتھا۔ اس لیے انہوں نے یہ دلکش منظر پیش کرنے کا فیصلہ کیا۔ ٹاور کی دیواروں پر دوڑتے ہوئے بادلوں کا نظارہ ڈرون کیمرے کے ذریعہ فضائی فوٹو گرافی کے طور پر فلمایا گیا ہے۔

عبد العزیز نے بتایا جب میں کنگ فہد روڈ پر اپنی گاڑی چلا رہا تھا اور کنگڈم ٹاور سے گزر رہا تھا تو میں نے کنگڈم ٹاور کے شیشے پر گھنے، وقفے وقفے سے اور تیز بادلوں کا عکس دیکھا۔ اس لمحے میں نے اس لمحے کو یادگار بنانے کے لیے فضائی طور پر اس کی تصویر کشی کرنے اور اسے سوشل میڈیا پر فالوورز تک پہنچانے کا فیصلہ کیا۔ فلم بندی میں تقریباً آدھا گھنٹہ لگا، لیکن نتیجہ متاثر کن تھا اور ردعمل بہت اچھے تھے۔ کنگڈم ٹاور ریاض کے سب سے اہم علامات میں سے ایک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹاور کے ساتھ میرا رشتہ ایک جذباتی تعلق والا ہے کیونکہ یہ میرے لیے بہت سی خوبصورت یادوں کی نمائندگی کرتا ہے۔ جن میں سب سے نمایاں کنگڈم ٹاور کی عمودی دوڑ میں میری شرکت ہے جو وہاں ہر سال ایک مقابلے میں منعقد کی جاتی ہے۔ اس دوڑ میں سیڑھیوں کا استعمال کرتے ہوئے کنگڈم ٹاور پر چڑھا جاتا ہے۔

فوٹوگرافی کا شوق

عبد العزیز الدمخ نے فوٹو گرافی سے اپنی محبت کے بارے میں بتایا کہ اس کے نزدیک فوٹو گرافی ایک جذبہ اور محبت ہے ۔ اس میں ہر وہ چیز دکھانا ہوتی ہے جو اپنی علامات کے اعتبار سے خوبصورت ہو۔

بہت سے فوٹوگرافر کسی جگہ کا سنیپ شاٹ لینے کے لیے کسی خاص دن یا سال کے ایک مخصوص وقت کا انتظار کرتے ہیں۔

موسمی حالات کے مختلف زاوے ہر وقت دستیاب نہیں ہوتے۔ ریاض میں سردیوں کا موسم ہمیشہ اپنی انفرادیت کی بنا پر تصاویر کھینچنے کے لئے بہتر رہا ہے۔ یہاں پر تخلیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر بہترین مناظر کو فلمایا جا سکتا ہے۔ چاہے بارش ہو یا بادل جمع ہوں، طلوع آفتاب اور غروب آفتاب کا سحر زدہ کر دینے والا منظر ہو یا فلک بوس عمارتوں کو ڈھانپنے والی دھند، یہاں آپ کو دلکش مناظر مل جاتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں