نئے سال کی شارجہ میں خوشگوار تقریبات کی تیاری، آتشبازی اور چراغاں کے ساتھ

ساحلی نظارے اور مزے کے کھانے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
4 منٹس read

سرمایہ کاری و ترقیات سے متعلق اتھارٹی شروق نے شارجہ کامرس اینڈ ٹورزم ڈویولپمنٹ اتھارٹی کے ساتھ مل کر نئے سال کی شروعات کو آتش بازی سے روشن کرنے کی تیاری کی ہے۔ رنگ بکھیرتی آتش بازی کے پس منظر میں عشائیے کا اہتمام ایک نئے خوشگوار سال کے آغاز ہوگا۔

شارجہ کے متعلق اداروں نے نئے سال کی تقریبات کے لیے اس انداز سے تیاریاں کی ہیں ہیں کہ خاندان کے سبھی افراد اکٹھے اس موقع پر باہر نکل سکیں اور ایک محفوظ و دوستانہ ماحول میں لطف اندوز ہو سکے۔

شروق نے شارجہ وسطی اور مرکزی علاقوں میں اس سلسلے میں پروگرام ترتیب دیے ہیں۔ جس میں فیملیز بخوشی اور اطمینان کے ساتھ آسکیں گی۔

المجاز واٹر فرنٹ : دسویں سالگرہ مناتے ہوئے المجاز واٹر فرنٹ نے نئے سال کے آغاز پر 8 منٹ پر محیط شاندار آتش بازی اور چراغاں کرنے کا اہتمام کیا ہے۔ علاوہ ازیں ایک فلائی بورڈ شو بھی کا انعقاد کیا جائے اور محفل موسیقی بھی سجائی جائے گی۔

اس موقع پر شائقین اور سیاحوں کے لیے انواع و اقسام کے کھانے پیش کرنے کے لیے ریستوران سرگرم ہوں گے جبکہ ٹنڈے گرم مشروبات کے لیے کیفے اپنی خدمات پیش کریں گے۔ یہ ایک کثیر جہتی لطف کا امکان ہوگا۔ جس میں پچھلے برسوں کی طرح ہزاروں افراد شرکت کریں گے۔

النور آئی لینڈ : ایسی ہی ایک خوبصورت تقریب کا انعقاد النور آئی لینڈ پر کیا جارہا ہے۔ یہ تقریب رات نو بجے سے نصف شب تک 31 دسمبر کو جاری رہے گی۔ بہتری طعام اور لذت کام دہن کے لیے لوگ اس جزیرے پر پہنچیں گے۔

اس جزیرے پر مہمانوں کو ' بائی دی بے ' کے نام سے ساحلی عشائے سے لطف اندوز ہونے کا موقع ہو گا۔ نئے سال کی خوشی میں آتش بازی کا مظاہرہ ہو گا۔ اگر موسم ساز گار رہا تو مہمانوں کے لیے اعزازی طور پر 'سکائی واچ سیشن' کا اہتمام کیا جائے گا۔ کھلے سمندر میں موجود جزیرے سے کھلے آسمان کا نظارہ۔

خورفکان کا ساحلی کنارا : خورفکان مشرقی ساحلی علاقے کا کنارہ ہے۔ یہ ایک طرح سے مضافاتی ساحلی کنارا بھی ہے۔ اس پر بھی نئے سال کی تقریبات کو خوشگوار بنانے کے لیے آتش بازی کا اہتمام کیا جائے گا۔

نئے سال کے استقبال کے لیے آتش بازی کے ذریعے رنگ بکھرنے کا منظر یہاں اور بھی دلآویز ہو گا۔ رات پونے آٹھ بجے سے بچے اور خاندان یہاں اسکیں گے۔ مہمانوں کے لے یہاں بہترین عشائیے کا اہتمام ہوگا۔

ملیحہ آثاراتی مرکز : یہ ایک یاد گاری صحرا ئی کیمپوں کی جگہ ہے۔ یہاں نے بھی نئے سال کی شروعات کے موقع پر منعقدہ تقریبات کے مہمانوں کے لیے رات کیمپوں میں شب باشی کے اہتمام کے علاوہ روایتی رقص ، موسیقی اور علاقے کی روایتی مہمانداری ہو گی۔

یہاں نئے سال کے سلسلے کی سرگرمیاں ساڑھے چھ بجے شام سے ہی شروع ہو جائیں گی۔ اور یکم جنوری کی صبح آٹھ بجے پیش کیے جانے والے ناشتے تک جاری رہیں گی۔

اس کے علاوہ بھی شارجہ میں خاندان بھر کے ساتھ نئے سال کی تقریبات کا اہتمام متعدد مقامات پر کیا گیا ہے۔ ان مقامات میں القصبہ، المنتازہ پارکس، پرچمی جزیرہ ، رحمانیہ پارکس، اور قلب شارجہ نامی جگہوں پر نئے سال کی خوشگوار شروعاتی تقریبات ہوں گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں