مملکت میں انتہائی بڑے سیاحتی منصوبوں کوڈیل کرنے والی کمپنی'ریڈ سی گلوبل کی رپورٹ جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کی سیاحتی امور سے متعلق کمپنی ' ریڈ سی گلوبل' ویژن 2030 کے تحت عالمی معیار کی سیاحت کے فروغ کے لیے قائدانہ کردار ادا کر رہی ہے۔ اس امر کا اظہار آر ایس جی کی جاری کردہ رپورٹ میں کیا گیا ہے۔

آر ایس جی کثیر جہتی ترقی کے تناظر میں دنیا کے دو غیر معمولی رفتار اور عزم کے ساتھ آگے بڑھنے والے منصوبوں ' دی ریڈ سی ' اور آمالہ کو دیکھ رہی ہے۔

' دی ریڈ سی ' آر ایس جی کا پہلا 'فلیگ شپ پراجیکٹ' ہے۔ یہ اپنے ٹریک پر پہلی بار مہمانوں کو 2023 میں خوش آمدید کہا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے بین الاقوامی ائیر پورٹس اور ہوٹلوں کی تیاری جاری ہے۔

آر ایس جی کے دوسرے بڑے منصوبے آمالہ کے مہانوں کو خوش آمدید کہنے کا مرحلہ 2024 میں آئے گا۔ دونوں منصوبوں سے سعودی عرب کو 8،78 ارب ڈالر سالانہ کی آمدنی ہو گی۔

آر ایس جی کمیونٹیز کی فلاح کے منصوبوں میں بھی کردار ادا کر رہی ہے۔ ان میں نئی نسل کے لیے تربیتی پروگرام اس کی خاص ترجیحات میں سے ایک ہے۔

کمپنی کی جاری کردہ رپورٹ میں کمپنی کی پچھلے ایک سال کے دوران کی کامیابیوں کا ذکر ہے۔ رپورٹ میں شفافیت اور احتساب کے حوالے سے کمپنی کے ویژن کا بھی اظہار ہے۔ رپورٹ میں ان تمام شعبوں کے لیے آر ایس جی کے کردار کا ذکر ہے جو مستقبل قریب میں العلا شہر کے سیاحتی ضرورتوں کے لیے اہم ہے۔

اس سلسلے سیاحتی مراکز، سیاحتی ماحول اور سیاحوں کے لیے خدمات کے شعبے کے لیے تیاریوں اور اقدامات کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔ جدید ترین تعمیراتی انداز، سیاحتی مقامات کی تیاری ، سہولیات اور تحفظ کے لیے اقدامات کا احوال ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں