حزب اللہ سربراہ حسن نصراللہ کا خرابی صحت کی وجہ سے خطاب ملتوی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ جمعہ کے روز خرابی صحت کی وجہ سے طے شدہ خطاب نہ کر سکے۔ المنار ٹی وی نے اس بارے میں اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ حسن نصراللہ کا خطاب انہیں نزلہ ہو جانے کی وجہ سے منسوخ کرنا پڑا ہے۔

حزب اللہ کے 'المنار ٹی وی' نے اس بارے میں جاری کردہ بیان کی بنیاد پر کہا ہے کہ 'نزلے کی وجہ سے یہ ممکن نہ تھا کہ حسن نصراللہ اپنے قدرتی انداز میں اور اپنے شایان شان انداز میں خطاب کر پاتے۔'

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ حسن نصراللہ مناسب علاج کروا رہے ہیں اور امکانی طور پر 3 جنوری تک صحت یاب ہو کر ایرانی فوجی کمانڈر قاسم سلیمانی اور عراقی ملیشیا کمانڈر ابو مہدی المہندس کی برسی کے سلسلے میں تقریر کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں